جنوب مشرقی اسپین میں دو روز سے جاری موسلادھار بارش کے دوران چار افراد ہلاک ہو گئے۔ ڈیڑھ ہزار سے زائد افراد کو نکالا گیا ہے ۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی رائٹرز کے مطابق جمعہ کے روز متعدد سڑکیں ، ٹرین نیٹ ورک اور ایک ہوائی اڈہ بند تھا۔
چین ، موسلادھار بارشو ں سے صوبہ سیچوان میں تباہی پھیل گئی،7 ہلاک

ویلینشیاء، مرسیا اور مشرقی اندلسیا کے علاقوں میں سیلاب کاروں اور ملبے کو اپنے ساتھ بہا کر لے گیاجبکہ کچھ علاقوں میں موٹروے سرنگیں تک سیلاب میں ڈوب گئیں ، اسی طرح کچھ گاڑیاں جزوی یا مکمل طور پر ڈوب گئیں۔

ریسکیو حکام کے بقول جمعہ کے روز گرینڈا صوبے میں ایک شخص کی لاش موٹروے سے ملی جب اس کی کار موٹر وے سے بہہ گئی تھی۔ اسی طرح الیمیریا میںسرنگ سے گزرنے کی کوشش کرنے پر ایک اور شخص کی موت ہوگئی تھی۔ دو بہن بھائیوں اس وقت جاں بحق ہو گئے جب موسلا دھار بارش ان کی گاڑی کوپانی میں بہا کر لے گئی۔

کل 74 سڑکیں ، مرسیا کی پوری علاقائی ریلوے سروس اور مرسیا کا ہوائی اڈہ بھی بند کر دیا گیا۔ قائم مقام وزیر داخلہ فرنینڈو نے کہا کہ ایلیکینٹ اور اسپین کے دو اہم شہروں میڈرڈ اور بارسلونا کے مابین ریلوے سروس بند کر دی گئی ہے۔

کچھ علاقوں میں ستمبر کے مہینے میں ریکارڈ روزانہ بارش ہوتی رہی۔

مرسیا کے سب سے زیادہ متاثرہ شہر الکازریز کے میئر ماریو سیریرا کے مطابق ”یہ صورتحال انتہائی نازک ہے ، تمام شہر پانی سے بھرا پڑا ہے “۔

انہوں نے کہا کہ ریسکیو کارکن مختلف علاقوں میں ہیلی کاپٹر اور کشتیاں استعمال کرتے رہے۔

Shares: