اسپین میں ایک روز میں مہلک کورونا وائرس کے 6 ہزار 600 نئے کیسز رجسٹرڈ

اسپین میں ایک روز میں مہلک کورونا وائرس کے 6 ہزار 600 نئے کیسز رجسٹرڈ

باغی ٹی وی :اسپین میں ایک روز میں مہلک کورونا وائرس کے 6 ہزار 600 نئے کیسز رجسٹرڈ ہوگئے، جس کے بعد ملک بھر میں وائرس سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 39 ہزار 673 تک پہنچ گئی۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق کورونا وائرس سے اسپین میں اب تک ہلاکتوں کی تعداد 2 ہزار 696 ہو گئی ہے۔خیال رہے کہ دنیا بھر کو متاثر کرنے والا مہلک مرض کورونا وائرس 195 ممالک تک پھیل گیا جس نے متاثر ہونے والے 16 ہزار 713 افراد کی جان لے لی۔

ادھر چین میں بھی بیرون ملک سے چین آنے والے افراد کی وجہ نئے کیسز دوگنا ہو گئے ہیں ،پیر کے روز 78 نئے کیسز سامنے آئےہیں ، 74 افراد بیرون ملک سے آئےتھے۔ چین کے دارالحکومت میں سب سے زیادہ 31 نئے کیسز سامنے آئےہیں اور چین میں بیرون ملک سے آنے والے کورونا کے مریضوں کی تعداد 427 ہو گئی ہے ۔عالمی وبا قرار دیے جانے والے کورونا وائرس کی ہلاکت خیزیوں میں ہر گزرتے دن کے ساتھ اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔ اعداد و شمار کے مطابق اب تک میں کورونا وائرس سے 3 لاکھ 86 ہزار سے زائد افراد متاثر ہو چکے ہیں۔

Comments are closed.