اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی شہزاد اکبر کو وزیراعظم کے مشیر برائے داخلہ کا قلمدان سنبھالنے پر مبارکباد

اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی شہزاد اکبر کو وزیراعظم کے مشیر برائے داخلہ کا قلمدان سنبھالنے پر مبارکباد

باغی ٹی وی : اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر سے وزیر اعظم کے مشیر برائے داخلہ مرزہ شہزاد اکبر کی ملاقات ہوئی ہے جس میں‌ امن و امان کی مجموعی صورتحال سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے . اسپیکر نے شہزاد اکبر کو وزیراعظم کے مشیر برائے داخلہ کا قلمدان سنبھالنے پر مبارکباد دی ہے

اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا ہے کہ بطور مشیر برائے داخلہ اُن کا تقرر وزیر اعظم کی جانب سے اُن کی صلاحیتوں اعتماد کا مظہر ہے،دونوں رہنماؤں نے ملک کی معاشی اور امن و امان کی مجموعی صورتحال پر اظہار اطمینان کیا

اسپیکر قومی اسمبلی نے ملک میں امن وامان کی صورتحال کا بہتر بنانے کے لیے وزارت داخلہ کی کاوشیں قابل تعرف ہیں، مشیر داخلہ شہزاد اکبر نے اسپیکر کا شکریہ ادا کیا اور ایوان میں اُن کے غیر جانبدرانہ کردار کو سراہا۔ عوام کی جان و مال اور بنیادی حقوق کا تحفظ حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے،

Comments are closed.