اسپیکر کے پی کے اسمبلی کی قرآن پاک کی بے حرمتی کی پرزور الفاظ میں مذمت

0
57

ابیٹ آباد:(نمائندہ باغی ٹی وی)اسپیکر خیبر پختونخوا اسمبلی مشتاق احمد غنی کی ایبٹ آباد ڈسٹرکٹ جیل میں قیدی کی جانب سے قرآن پاک کی بے حرمتی کی پرزور الفاظ میں مذمت

تفصلات کہ مطابق باغی ٹی وی کی نمائ دہ سردار طیب سے اسپیکر کے پی کے اسمبلی مشتاق احمد غنی نے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ قرآن پاک کی بے حرمتی ناقابل برداشت ہے. ہم اپنے دین اور کتاب مقدس کی حرمت پر اپنی جان بھی قربان کردینگےایبٹ آباد ڈسٹرکٹ جیل میں قیدی کی جانب سے قرآن پاک کی بے حرمتی کرنے کی پرزور الفاظ میں مذمت کرتا ہوں. پولیس نے اس واقعہ کی ایف آئی آر درج کرلی ہے. ملزم پہلے بھی اسی جرم میں گرفتار تھا. اس مردود کو جلد از جلد عبرت ناک سزا دلواینگے. صوبائی حکومت نے جیل حکام کو واقعہ کی تفتیش کرکے جلد از جلد رپورٹ پیش کرنے کا حکم جاری کردیا ہے. میری عوام سے اپیل یے کہ وہ پرامن رہیں, حکومت اس معاملے میں کوئی رعایت نہی برتے گی اور ملزم کو عبرت ناک سزا دلوا کر رہیگی.
مشتاق احمد غنی
سپیکر خیبر پختونخوا اسمبلی

دوسری جانب عوام سراپہ احتجاج پورا شہر بند مین فورہ چوک مکمل طور پر بند کر دیا گیا شہریوں نے باغی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایبٹ آباد ملکپورہ جیل میں قرآن کی گستاخی کی گئی ۔ایسے کام کرنے والوں کو موقع پر ہی سزا دینی چاہئیے ہمارا ملک ایک اسلامی ملک ہے اور کلمہ طیبہ کے نام پہ بنایا گیا ہے لیکن افسوس کہ ساتھ یہاں شریعت نافذ نہیں ہو سکی یہاں گستاخ رسول کو پروٹوکول دیا جاتا ہے اور باحفاظت بیرون ملک روانہ کردیا جاتا ہے اور عاشقان رسول کو پھانسی دی جاتی ہے اور یہودیوں کو خوش کیا جاتا ہے میں نے جب سے ہوش سنبھالا ہے ایک ہی بندے کو نبی کریم حضرت محمد صلی اللہ علیہ و الہ وسلم کی ناموس پہ صرف مولانا خادم حسین رضوی مرحوم کو بات کرتے دیکھا الله پاک ان کے درجات بلند فرمائے اور جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے آمین۔گستاخ قرآن کی ایک سزا سر تن سے جدا سر تن سے جدا ۔میری اعلی حکام سےگزاش ھیکہ گستاخ قرآن کو سر عام پھانسی دے دی جائے

Leave a reply