اسپیکر قومی اسمبلی کی سابق صدر آصف علی زرداری سے ملاقات
سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے اسلام آباد میں پاکستان پیپلز پارٹی کے کو چیئر مین اور سابق صدر آصف علی زرداری سے ملاقات کی ہے جبکہ اس ملاقات میں موجودہ اہم سیاسی صورتحال سمیت باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا جس میں سابق صدر آصف علی زرداری نے اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف کو گزشتہ 16 ماہ کے دوران ایوان کی کارروائی کو خوش اسلوبی، منصفانہ اور غیر جانبدارانہ طریقے سے چلانے پر مبارکباد پیش کی۔
علاوہ ازیں انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی نے ہمیشہ جمہوری انداز میں پارلیمانی نظام کو آگے بڑھایا ہے۔انہوں نے کہا کہ 15 ویں قومی اسمبلی کی تکمیل بھی اسی سلسلے کی ایک کھڑی ہے۔ انہوں نے کہا کہ 15 ویں قومی اسمبلی کی تکمیل سے جمہوریت مضبوط ہوئی ہے اور جمہوری اقدار کو فروغ ملا ہے۔انہوں نے اسپیکر قومی اسمبلی کی پارلیمان میں نئی پارلیمانی روایت قائم کر کہ ایوان میں موجود جماعتوں کے پارلیمانی رہنماؤں سے الوداعی ملاقاتوں کے فیصلہ کو خوش آئند قرار دیا ۔انہوں نے کہا کہ نئی پارلیمانی روایات سے پارلیمنٹ میں موجود پارٹی لیڈران کی حوصلہ افزائی ہوئی ہے۔انہوں نے کہا کہ پارلیمان کا جمہوری انداز میں اختتام ایک اچھا شگون ہے۔
مزید یہ بھی پڑھیں؛
پاکستان کے حوالے سےامریکا پر لگائے جانے والے الزامات جھوٹے ہیں،امریکی محکمہ خارجہ
چین:سیاحتی مقام پر دریا میں اچانک سیلابی ریلا آگیا،کئی افراد بہہ گئے
ڈالر کی قیمت میں ایک بار پھراضافہ
گیسٹ ہاؤس کی آڑ میں قحبہ خانہ،5 خواتین سمیت 11 ملزمان گرفتار
نئے چئیرمین نیپرا نے چارج سنبھال لیا
پشاور ہائیکورٹ میں اے پی ایس واقعے کے متعلق کیس کی سماعت
انجرڈ پرسنز میڈیکل بل؛ مریض کو پوچھا تک نہیں جاتا. سینیٹر مہر تاج
اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے سابق صدر آصف علی زرداری کی جانب سے تعریفی کلمات پر ان کا شکریہ ادا کیا اور موجودہ اسمبلی میں بھرپور اور مثبت کردار ادا کرنے اور ان کی بے مثال خدمات کے اعتراف میں انہیں یادگاری شیلڈ بھی پیش کی۔ اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ آصف علی زرداری ایک زیرک سیاستدان اور قابل رہنما ہیں جنہوں نے ملک کے مشکل حالات میں حکومت چلانے میں اہم کردار ادا کرتے ہوئے بھرپور رہنمائی کی۔