اسپیکر قومی اسمبلی سے یونین کونسل موہڑہ نوری کے چیئرمین کی ملاقات

0
55
Speaker Assembly

اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف سے گوجر خان کی یونین کونسل موہڑہ نوری کے چیئرمین راجہ عرفان عزیز کی ملاقات

سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف سے گوجر خان کی یونین کونسل موہڑہ نوری کے چیئرمین راجہ عرفان عزیز کی ملاقات چیئرمین کا گوجر خان بلخصوص یونین کونسل موہڑہ نوری میں جاری ترقیاتی کاموں پر اطمینان کا اظہار کیا جبکہ اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف کی خصوصی کاوشوں سے گوجر خان میں متعدد موضعوں اور دیگر آبادیوں کو گیس کی فراہمی کے لیے گیس سپلائی لائن بچھانے کے لیے فنڈز کی منظوری پر یونین کونسل موہڑہ نوری کی عوام کا اظہار تشکر پہنچایا ۔

اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف سے بدھ کے روز گوجر خان کی یونین کونسل موہڑہ نوری کے چیئرمین عرفان عزیز نے پارلیمنٹ ہاؤس میں ملاقات کی جبکہ ملاقات میں گوجر خان بلخصوص یونین کونسل موہڑہ نوری میں جاری ترقیاتی منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے اس سلسلے میں جاری اپنے بیان میں کہا کہ وہ عوامی خدمت پر یقین رکھتے ہیں اور ان کی ہمیشہ کوشش ہوتی ہے عوام کے مسائل کو ان کی دہلیز پر حل کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ گوجر خان کی عوام نے آئندہ انتخابات میں اعتماد کا اظہار کیا تو علاقے کے مسائل کو حل کرنے میں کوئی کسر اٹھا نہیں رکھی جائے گی۔

اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ گوجر خان میں یونین کونسل موہڑہ نوری کے موضع صابہ شیر خان، کرسال، میانہ صتحال، ڈھوک میکن، ڈھوک کشمیریاں، ڈھوک سیداں، ڈھوک پھگو، ڈھوک اعتبار، ڈھوک بلوچاں، ڈھوک مائر اور دیگر ملحقہ آبادیوں کو گیس کی فراہمی کے لیے مین گیس سپلائی لائن بچھانے کے لیے فنڈز کی منظوری دے دی گئی ہے۔گیس سپلائی لائن کی فراہمی کے اس منصوبے پر 8 کروڑ 55 لاکھ 60 ہزار روپے لاگت آئے گی اور اس سے یونین کونسل موہڑہ نوری کے موضع صابہ شیر خان، کرسال، میانہ صتحال، ڈھوک میکن، ڈھوک کشمیریاں، ڈھوک سیداں، ڈھوک پھگو، ڈھوک اعتبار، ڈھوک بلوچاں، ڈھوک مائر، اور دیگر ملحقہ آبادیوں کے عوام مستفید ہونگے۔انہوں نے مزید بتایا کہ مین لائن براستہ کالس ،چک چکوڑہ ،پیر پھلائی ،ٹبی سیداں سوھاوہ روڈ سے بچھانے کا مقصد ان آبادیوں کو بھی گیس کی سپلائی فراہم کرنا ہے تاکہ زیادہ سے زیادہ عوام مستفید ہو سکیں۔

چیئرمین یونین کونسل موہڑہ نوری راجہ عرفان عزیز نے گوجر خان بلخصوص یونین کونسل موہڑہ نوری میں جاری ترقیاتی کاموں پر اطمینان کا اظہار کرتے کیا۔انہوں نے اپنے اور یونین کونسل موہڑہ نوری کی عوام کی طرف سے اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف، راجہ جاوید اشرف اور راجہ خرم پرویز اشرف کی جانب سے یونین کونسل موہڑہ نوری کے موضع صابہ شیر خان میں گیس سپلائی لائن بچھانے کے لیے اٹھائے گئے اقدام پر خصوصی شکریہ ادا کیا۔انہوں نے کہا یونین کونسل موہڑہ نوری کے عوام آپ کے عوام دوست اقدامات کی دل سے قدر کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ جس جذبے سے وہ عوام کے مسائل کو حل کرنے میں مصروف ہیں یونین کونسل موہڑہ نوری کی عوام بھی اسی جذبے سے آئندہ الیکشن میں انہیں بھرپور انداز میں کامیاب کر کہ ایک بار پھر عوام کی خدمت کا موقع فراہم کرنے کا عزم رکھتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کا خاصہ ہے کہ وہ عوامی خدمت کی سیاست اور عوامی مسائل کو ان کی دہلیز پر حل کرنے پر یقین رکھتی ہے۔انہوں نے کہا کہ آئند الیکشن میں پاکستان پیپلز پارٹی جیت کر عوام کو درپیش مسائل کو ترجیح بنیادوں پر حل کرے گی۔انہوں نے راجہ پرویز اشرف، راجہ جاوید اشرف، راجہ خرم پرویز اور ان کی پوری ٹیم کو گوجر خان اور بلخصوص یونین کونسل موہڑہ نوری کے مسائل کو ترجیح بنیادوں پر حل کرنے کے لیے اٹھائے گئے اقدامات کو سراہا۔

انہوں نے کہا کہ مندرجہ بالا موضعات کی عوام کا دیرینہ مطالبہ تھا جو راجہ پرویز اشرف اور ان کی پوری ٹیم کی خصوصی کاوشوں سے پورا ہونے جا رہا ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ اہل علاقہ راجہ پرویز اشرف کے عوام کے مسائل کو حل کرنے اور علاقے کو ترقی اور خوشحالی کے لیے قابل ستائش کردار ادا کرنے کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ یونین کونسل موہڑہ نوری کے موضع صابہ شیر خان اور دیگر ملحقہ آبادیوں کے لیے گیس پائپ لائن منصوبے کے لیے فنڈز منظور کروا کر انہوں نے اہل علاقہ سے کیے گئے ایک اور وعدے کو پورا کر دیا ہے اور حقیقی معنوں میں اہل علاقہ کے دل جیت لیے ہیں۔

دوسری جانب اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے یونین کونسل بیول میں سینئر صحافی شفقت علی کے گھر کا دورہ کیا۔ اس موقع پر ان کے ہمراہ صدر پاکستان پیپلز پارٹی آزاد کشمیر چوہدری محمد یاسین، امیدوار برائے صوبائی اسمبلی چوہدری اعظم پرویز اور صدر پی ایف یو جے افضل بٹ بھی موجود تھے۔اسپیکر قومی اسمبلی نے شفقت علی کے والد کی وفات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا اور مرحوم کے روح کے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی اور بلندی درجات کے لیے دعا مانگی۔انہوں نے کہا کہ والدین قدرت کا انمول تحفہ ہیں ان کا اچانک زندگی سے بچھڑ جانا بڑا صدمہ اور ناقابل تلافی نقصان ہے جسے مدتوں پورا نہیں کیا جا سکتا۔انہوں نے شفقت علی سے دلی ہمدردی اور یکجہتی کا اظہار کیا ۔انہوں نے کہا کہ دکھ کی اس مشکل گھڑی میں وہ ان کے غم اور دکھ میں برابر کے شریک ہیں۔ اسپیکر نے اللہ تعالیٰ سے مرحوم کے درجات کی بلندی اور سوگوار خاندان کو اس ناقابل تلافی نقصان کو برداشت کرنے کے لیے صبر جمیل عطاء فرمانے کی دعا کی۔

علاوہ ازیں اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے گوجر خان میں گزشتہ دنوں وفات پانے والے افراد کے گھروں کا دورہ کیا، اسپیکر قومی اسمبلی نے اللہ تعالیٰ سے مرحومین کے روح کے ایصال ثواب کے فاتحہ خوانی اور مغفرت کے لیے دعا مانگی۔ اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف کی بیول میں قتل ہونے والے سابق کونسلر چوہدری شکیل کے گھر گئے، اس موقع پر ان کے ہمراہ امیدوار برائے صوبائی اسمبلی چوہدری اعظم پرویز بھی موجود تھے۔راجہ پرویز اشرف نے چوہدری شکیل کے قتل کی مذمت کی اور مرحوم کے اہلخانہ سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا۔انہوں نے مرحوم کی سیاسی و سماجی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا۔انہوں کہا کہ وہ غم اور دکھ کی اس مشکل گھڑی میں غمزدہ خاندان کے غم میں برابر کے شریک ہیں ۔

اسپیکر نے اللہ تعالیٰ سے مرحوم کے درجات کی بلندی اور سوگوار خاندان کو اس ناقابل تلافی نقصان کو برداشت کرنے کے لیے صبر جمیل عطاء فرمانے کی دعا کی۔ بعد ازاں اسپیکر قومی اسمبلی نے گوجر خان کی یونین کونسل بیول میں سابق کونسلر و دیرینہ ساتھی راجہ ریاض کی وفات پر تعزیت کے لیے ان کے گھر گے۔اسپیکر نے مرحوم کے اہلخانہ سے دلی تعزیت اور افسوس کا اظہار کیا۔اسپیکر قومی اسمبلی نے اپنے دیرینہ ساتھی راجہ ریاض کی سیاسی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا۔انہوں نے کہا کہ راجہ ریاض کی سیاسی و سماجی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ دکھ اور غم کی اس گھڑی میں وہ راجہ ریاض کے اہلخانہ سے یکجہتی اور دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں۔

اسپیکر قومی اسمبلی نے اللہ تعالیٰ سے مرحوم کے روح کے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی اور بلندی درجات، سوگوار خاندان کو اس ناقابل تلافی نقصان کو برداشت کرنے کے لیے صبر جمیل عطاء فرمانے کی دعا مانگی۔ اس موقع پر اسپیکر قومی اسمبلی نے راجہ وسیم عاصم ،راجہ صغیر عاصم کی والدہ کی وفات پر تعزیت کا اظہار کیا اور مرحومہ کے روح کے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی۔انہوں نے سوگوار خاندان سے تعزیت اور دلی ہمدردی کا اظہار کیا۔انہوں نے اللہ تعالیٰ سے مرحومہ کے درجات کی بلندی اور سوگوار خاندان کو اس ناقابل تلافی نقصان کو برداشت کرنے کے لیے صبر جمیل عطاء فرمانے کی دعا کی۔

Leave a reply