اسپیکر قومی اسمبلی سے آئی جی اسلام آباد پولیس قاضی جمیل الرحمن کی ملاقات۔دارالحکومت میں امن او امان اور پولیس کے پیشہ ورانہ امور پر بات چیت کی گئ، اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا کہ وفاقی دارالحکومت کی پولیس فورس کو پیشہ ورانہ بنانے کے ضرورت ہے،اسلام آباد کے رہائشیوں کو تحفظ فراہم کرنا پولیس کی بنیادی ذمہ داری ہے،

پولیش کو پیشہ ورانہ ذمہ داریوں کے ساتھ ساتھ عوام دوست پالیسیوں پر عمل پیرا ہونے کی ضرورت ہے،جرائم اور معاشرتی برائیوں کے خاتمے کے لیے پولیس فورس کا کردار انتہائی اہمیت کا حامل ہے،

اسپیکر قومی اسمبلی نے آئی جی کو عوام کے جان ومال کی حفاظت یقینی بنانے کے ہدایات کیں۔ آئی جی نے اسپیکر کو پولیس اصلاحات کے حوالے سے بریف کیا۔ آئی جی اسلام آباد نے کہا کہ اسلام آباد پولیس فورس کو ماڈل پولیس بنائیں گے،

Shares: