اسپیکر و ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی عید الفطر کے موقع پر پوری قوم کو مبارکباد

باغی ٹی وی :اسپیکر و ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی نے قوم کو عید کی مبارکباد دیتے ہوئے کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد کرنے کی تلقین کی-

اسد قیصر نے کہا کہ عید الفطر ہمیں اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرنے کا بھرپور موقع فراہم کرتا ہے، جس نے ہمیں ماہ صیام میں روزہ رکھنے،عبادات کرنے اور ضرورت مندوں کی مدد کرنے کی توفیق عطاء فرمائی-

اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ عید کا دن ہم سب کے لیے خوشیاں لے کر آتا ہے، عید کی حقیقی خوشی اس وقت حاصل ہوتی ہے جب ہم اپنے ارگرد موجود غریب بہن بھائیوں کا خیال رکھیں-

اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ ایک مضبوط اسلامی فلاحی معاشرے کی تشکیل کے لیے معاشرتی نا انصافیوں کے خاتمے اور ہم آہنگی اور بھائی چارے کے فروغ کے لیے کردار ادا کرنے کی ضرورت ہے-

اسد قیصرنے کہا کہ عید تجدیدِ عہد کا دن ہے آج کے دن ہمیں پوری اُمت کی ترقی وخوشحالی کے لیے دعائیں مانگنی چاہیے ملک کو درپیش چیلنجوں کا مقابلہ کرنے کے لیے قوم کو متحد ہونے کی ضرورت ہے-

اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ عید کے پرمسرت موقع پر اپنے کشمیری اور فلسطینی بھائیوں اور بہنوں کے ساتھ مکمل یکجہتی کرتے ہیں کشمیر اور فلسطین کے مظلوم مسلمانوں کے ساتھ ڈھائے جانے والے والے مظالم انتہائی افسوس ناک اور قابل مذمت ہیں-

اسد قیصر نے کہا کہ عوام کو عید کے دوران کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد کرنے کی ضرورت ہے،عوام غیر ضروری طور پر بڑے اجتماعات پر جانے سے گریز کریں-

اسد قیصر نے کہا کہ اللہ تعالیٰ سے دعا کی کہ کورونا وباء کا جلد خاتمہ ہو اور حالات دوبارہ معمول پر آجائیں آج کا دن گزشتہ سال کے دوران کورونا وباء سے شہید ہونے والے ہمارے قومی ہیروز کو خراجِ تحسین پیش کرنے کا موقع فراہم کرتا ہے-

انہوں نے کہا کہ عالمی وباء سے فرنٹ لائز پر لڑنے والے ڈاکٹرز، پیرا میڈیکس سٹاف اور میڈیا کے نمائندوں کی قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا-

قاسم خان سوری عید الفطر ہمیں آپس میں محبتیں بانٹنے اور بھائی چارے کو فروغ دینے کا موقع فراہم کرتی ہے،عید پر ہمیں ضرورتمندوں اور غریب طبقے کو نہیں بھولنا چاہیے-

اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ عوام سے اپیل کی کہ وہ اس پر مسرت موقع پر احتیاط کا دامن ہاتھ سے نا چھوڑیں تاکہ کورونا وباء کے اثرات سے محفوظ رکھا جاسکے-

سینیٹر رحمان ملک کا قوم کو عیدالفطر کی مبارکباد، قوم سے عید سادگی سے منانے کی اپیل

Shares: