مزید دیکھیں

مقبول

سیالکوٹ: گیس لیکیج سے گھر میں آگ، دو خواتین جھلس گئیں

سیالکوٹَ،باغی ٹی وی( بیوروچیف شاہد ریاض) مسلم کالونی نزد...

پی آئی اے کی پرواز کا ایک پہیے پر لینڈنگ کا انکشاف

لاہور: قومی ائیر لائن پی آئی اے کی...

ایکس’ پر ایک دن میں تیسرا بڑا سائبر حملہ، صارفین پریشان

سوشل میڈیا پلیٹ فارم 'ایکس' (سابقہ ٹوئٹر) پر ایک...

جو افسر کام نہیں کرے گا اسے گھر جانا ہو گا۔وفاقی وزیر مواصلات علیم خان

وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان نے نیشنل ہائی وے...

سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی کا ملتان کے صحا فیوں کے لیے ایک اور بڑا قدم

ملتان کے صحافیوں کے حقوق کا مکمل تحفظ کیا جائے گا: چودھری پرویزالٰہی بہت جلد وزیراعلیٰ عثمان بزدار کے ہمراہ ملتان اور جنوبی پنجاب کا دورہ کروں گا، صحافی کالونی فیز II کا بھی سنگ بنیاد بھی جلد رکھیں گے: صدر ملتان پریس کلب سے گفتگو .

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی نے کہا ہے کہ ملتان کے صحافیوں کے حقوق کا مکمل تحفظ کیا جائے گا، بہت جلد وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کے ہمراہ ملتان اور جنوبی پنجاب کا دورہ کروں گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے صدر پریس کلب ملتان شکیل انجم سے ملاقات کے دوران کیا۔ سپیکر چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ جن الاٹیز نے اپنی فائلیں مکمل کر کے فاؤنڈیشن کو بھجوا دی ہیں ان کے این او سی جاری کر دئیے گئے ہیں اور پلاٹوں کی ٹرانسفر کیلئے بھی خصوصی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ملتان کی صحافی کالونی کے مسائل کو حل کرنے کیلئے وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے خصوصی طور پر بات کی ہے اور بہت جلد فاؤنڈیشن کی ٹیم ملتان آ کر پلاٹوں کے ٹرانسفر کا طریقہ کار متعین کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ اس کے علاوہ ملتان ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے بقایا جات کی ادائیگی کیلئے سیکرٹری اطلاعات پنجاب راجہ جہانگیر انور کو بھی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں کہ یہ رقم فوری طور پر ایم ڈی اے کے اکاؤنٹ میں ٹرانسفر کی جائے۔ انہوں نے کہاکہ ملتان کے صحافیوں کے ساتھ ان کا خصوصی لگاؤ اور محبت ہے اسی لیے اپنی وزارتِ اعلیٰ کے دور میں ملتان میں صحافی کالونی کی خصوصی طور پر منظوری دی تھی۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کے ساتھ مل کر جلد ملتان میں صحافی کالونی فیز II کا بھی سنگ بنیاد رکھیں گے۔#