سپیکر پنجاب اسمبلی کا الیکشن لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج
درخواست میں نومنتخب اسپیکر سبطین خان سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے، لاہور ہائیکورٹ میں درخواست منصور عثمان اعوان کی وساطت سے دائر کی گئی ،دائر درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ اسپیکر پنجاب اسمبلی کے الیکشن میں قانونی تقاضے پورے نہیں کیے گئے، اسپیکر پنجاب اسمبلی کے الیکشن خفیہ رائے شماری کے ذریعے ہوتی ہے اسپیکر الیکشن میں بیلٹ پیپرز پر سیریل نمبر درج کرنا قانون کی خلاف ورزی ہے لاہور ہائیکورٹ ا سپیکر پنجاب اسمبلی کے انتخاب کو کالعدم قرار دے عدالت اسپیکر پنجاب اسمبلی کا انتخاب دوبارہ کروانے کا حکم دے،
ن لیگی رہنما سابق صوبائی وزیر داخلہ عطا تارڑ کا کہنا ہے کہ جب بھی اسپیکر ڈپٹی سپیکر کا الیکشن ہوا، ووٹر کی شناخت سامنے نہیں لائی جاتی،جوڈیشل وزیر اعلی ٰ کے دل میں جو آتا ہے وہ کرتے ہیں،ق لیگ نے تحریک انصاف کو ہائی جیک کر لیا ،کورٹس کا فرض بنتا ہے کہ بنیادی حقوق کی حفاظت کی جائے،یہ الیکشن آئین اور قانون کے مطابق نہیں کیا گیا، جوڈیشل وزیر اعلیٰ این آر او کے لیے لائے گئے اسپیکر انتخاب کو کالعدم قرار دیا جائے،احتساب کا عمل جاری رہے گا، پھر سے الیکشن کرایا جائےآج ہی ہماری پٹیشن پر سماعت ہو،
ن لیگی رہنما رانا مشہود کا کہنا تھا کہ یہ سیریل نمبر لگانا مک مکا کی سیاست ہوتی تھی،ہم نے فوری احتجاج کیا کہ یہ الیکشن نہیں چل سکتا،شہباز شریف حکومت کوئی امینڈمنٹس لائے تو نوٹس لیا جاتا ہے،پچھلے دو روز سے تبادلے اورغیر قانونی اقدام کیے جا رہے ہیں پنجاب کے عوام بھوک سے مر رہے ہیں، انہیں سبسڈی نہیں دی جارہی،
پنجاب اسمبلی میں سپیکر کے امیدوار سیف الملوک کھوکھر کا کہنا تھا کہ ہم نے ماحول خراب نہیں کیا، انصاف کا دوروازہ کھٹکھٹایا وزیر اعلیٰ پرویز الہٰی کے ایک ووٹ کا بھی علاج کریں گے،
نواز شریف کو سرنڈر کرنا ہو گا، اگر ایسا نہ کیا تو پھر…عدالت کے اہم ریمارکس
نواز شریف حاضر ہو، اسلام آباد ہائیکورٹ نے طلبی کی تاریخ دے دی
نواز شریف کو فرار کروانے والے پروفیسر محمود ایاز کے نئے کارنامے،سنئے مبشر لقمان کی زبانی