اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہی کی ماڈل ٹاون سوسائٹی کے انتخابات میں نو منتخب عہد یداروں کو مبارکباد ، چوہدری پرویز الہی کی ماڈل ٹاون گروپ کے سرپرست اعلیٰ میاں عامر محمود کو بھی مبارکباد، چوہدری پرویز الہی نے اپنے بیان میں کہا کہ انتخاب جمہوری عمل ہے جس میں ووٹرز اپنی قیادت کا انتخاب کرتے ہیں
امید ہے نو منتخب عہدیداران اپنے گروپ کی خدمت کی روائت برقرار رکھیں گے ، عوامی خدمت سے سرشار عہدیدار ڈلیو ر کر کے رہائشیوں کی زندگی مزید آسان بنائیں گے

ماڈل ٹائون گروپ کے نائب صدر کے امیدوار صاحبزادہ حسیب الرحمان بھی کامیاب جبکہ ریفارمز گروپ کے صدر حامد خلیل 488 ووٹ حاصل کر سکے۔رہائشی اہم شخصیات نے ووٹ کاسٹ کئے،میاں عامر محمود نے ای بلاک میں ووٹ کاسٹ کیا، گروپ لیڈر اپٹما گروپ اعجاز نے اےبلاک میں ووٹ کاسٹ کیا، سابق گورنر مخدوم احمد محمود نے بی بلاک میں ووٹ کاسٹ کیا، سہیل افضل نے سی بلاک میں ووٹ کاسٹ کیا، جبکہ سینئر اداکار سہیل احمد عزیزی نے بی بلاک میں ووٹ کاسٹ کیا۔رہنماپیپلز پارٹی لطیف کھوسہ اور تاجر رہنمامجاہد مقصود بٹ نے بھی ووٹ کاسٹ کیا۔

Shares: