اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر اور اسپیکر افغان ویلوسی جرگہ کےمابین رابطہ
اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر اور اسپیکر افغان ویلوسی جرگہ کےمابین رابطہ
باغی ٹی وی : اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر اور اسپیکر افغان ویلوسی جرگہ کے مابین ویڈیو لنک پررابطہ ہوا .ٹیلیفو نک رابطے کے دوران دوطرفہ تعلقات اور علاقائی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا .
دونوں رہنماؤں نے ایک دوسرے کو عید کی مبارکباد بھی دی۔ اسپیکر قومی اسمبلی نے کہاکہ پاکستان افعانستان کے ساتھ تعلقات کو انتہائی اہمیت دیتا ہے۔امن، ترقی اور خوشحالی دونوں ہمسایہ ممالک کا مشترکہ ایجنڈا ہے ۔ پاکستان خطے اور علاقائی سطح پر امن کا خواہاں ہے۔
خطے میں ترقی اور خوشحالی کے لئے کوشاں ہیں اور خطے کی ترقی اور خوشحالی چاہتا ہے۔ دونوں اسپیکروں کا علاقائی ترقی و خوشحالی کے لئے کوششیں مزید تیز کرنے پر اتفاق بھی ہوا.
دونوں پارلیمانوں میں پاک اٖفغانستان تعلقات اور دیگر شعبوں میں تعاون میں فروغ کے لیے خصوصی کمیٹیاں قائم کرنے پر اتفاق کیا گیا
اسپیکر قومی اسمبلی نے افعان اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کو پارلیمانی وفد کے ہمراہ پاکستان کے دورہ کی دعوت دی ہے.
پارلیمانی فرینڈشپ گروپس دونوں ممالک کو مزید قریب لانے میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں۔
دونوں ہمسایہ ممالک میں زراعت اور تجارتی شعبوں میں تعاون کے وسیع مواقع موجود ہیں جنہیں دونوں ممالک کی عوام کی فلاح کے لیے بروئےکار لایا جا سکتا ہے
اسپیکر ویلوسی جرگہ نے کہا کہ افعان پاک تجارت میں حائل رکاوٹوں کو ختم کرانے کے لیے اسپیکر اسد قیصر کی گہری دلچسپی قابل ستائش ہے۔
برادر ملک پاکستان کے دورہ کی دعوت باعث اعزاز ہے اور جلد وفد کے ہمراہ دورہ کروں گا۔افغانستان میں امن کے قیام اور سماجی ترقی کے لیے پاکستان کی کاوشوں کو سراہتے ہیں۔ اسپیکر ویلوسی جرگہ نے کہا کہ عوامی اور تجارتی سطح پر رابطوں کو فروغ دے کر دوطرفہ تعلقات کو مزید مستحکم بنایا جاسکتا ہے۔