اسپیکر قومی اسمبلی کا شہباز شریف کو ٹیلی فون، کرونا وائرس کے خلاف مل کر لڑنے پر تبادلہ خیال

0
40

اسپیکر قومی اسمبلی کا شہباز شریف کو ٹیلی فون، کرونا وائرس کے خلاف مل کر لڑنے پر تبادلہ خیال

باغی ٹی وی :اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کو ٹیلی فون کرتے ہوئے ملک میں کرونا وائرس کے حملے اور اس کے پیش نظر معاشی چیلینجز پر تبادلہ خیال کیا

انہوں نے کرونا وائرس پر پارلیمانی کمیٹی کے قیام کے بارے میں گفتگو کرتےہوئے مشترکہ پارلیمانی کمیٹی کے قیام پر بھی مشاورت کی گئی۔کمیٹی حکومت کے اقدامات پر نظر رکھے گی اور اپنی تجاویز دے گی۔

انہوں نےکہا کہ ملک کے لیے مل کر وائرس کے خلاف لڑنے کے عزم کا اظہار کیا.ہماری سیاسی قیادت ہمیشہ قومی ایشوز پر متحد ہوئی۔سیاسی قیادت کا متحد ہونا وقت کی ضرورت ہے۔

اسد قیصر کا کہنا تھا کہ ہمیں مل کر اپنی قوم کو جرات اور بہادری کا پیغام دینا یے۔ہمیں کرونا وائرس سے ڈرنا نہیں لڑنا ہے۔ ملک مشکل مرحلہ سے گزر رہا ہے۔سیاسی قیادت مل کر اپنا بھرپور کردار ادا کرے،اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے مشکل کی اس گھڑی میں سیاسی قیادت کو یکجا کرنے پر اسپیکر کی کوششوں کو سراہا۔

Leave a reply