ایبٹ آباداسپیکر صوبائی اسمبلی مشتاق احمد غنی نے بڑا اعلان کردیا ایبٹ آباد جیل کو شہر سے باہر منتقل کر کے یہاں خواتین کے لئے یونیورسٹی کیمپس کے قیام عمل میں لایا جائے گا ان خیالات کا اظہار سپیکر صوبائی اسمبلی مشتاق احمد غنی نے اعلان ملک پورہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس حوالے سے ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت اور وزیراعظم عمران خان کی سوچ غریب سے شروع ہوکر غریب پر ہی ختم ہوتی ہے یہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت ہی ہے جس میں ہم نے ایبٹ آباد شہر میں کروڑوں روپے کے ترقیاتی کاموں کے جال بچھائے ۔
مری روڈ ہویا شاہراہ ریشم شملہ ہل پارک ہویا جناح پارک انصاف پارک ہویا نتھیاگلی کے سیاحتی مقامات تحریک انصاف کی حکومت میں ہیں ان علاقوں میں ترقیاتی کام ہوئے انشاءاللہ آنے والے وقتوں میں ہم مزید اربوں روپے کی سکیمیں ایبٹ آباد کے لیے لا رہے ہیں جو ایبٹ آباد کا نقشہ ہی بدل دی گئی ایبٹ آباد کی عوام کا دیرینہ مسئلہ قبرستان کا تھا جو ہم نے حل کر دیا حویلیاں انٹرچینج کے قریب قبرستان کے لیے جگہ لے لی گئی ہے اسی طرح اسی طرح آنے والے چند مہینوں میں نئی گریوٹی فلو سکیم الیاسی مسجد کی تزئین و آرائش اولین ترجیح ہوگی ہمارا مشن ووٹ کو عزت دینے کے ساتھ ساتھ ووٹر کو عزت دینا ہے
میں اپنے اہلیان ایبٹ آباد سے یہ کہہ دینا چاہتا ہوں کہ آج ہم لوگ آپ کے ووٹوں کی طاقت سے اقتدار میں موجود ہیں جو کام ہم سے لینا ہے ہم سے لے لیں دوران الیکشن کسی کا یہ بہانہ نہیں مانا جائے گا کہ میرا یہ کام نہیں ہوا انشاءاللہ میری کوشش ہے کہ شہر کے وسط اور آبادی سے ملکہ ایبٹ آباد جیل کو کسی دوسری جگہ شفٹ کرکے اس جگہ پر بچیوں کے لئے یونیورسٹی کیمپس کا قیام عمل میں لایا جائے گا ان شاء اللہ اس پر کام جاری ہے جلد ہی اس پر بھی نتائج حاصل ہو جائیں گے آنے والے چند دنوں میں وزیر اعلی خیبر پختونخوا ایبٹ آباد کا دورہ کریں گے جس میں ہم ایبٹ آباد شہر کے لیے مزید کاموں کے لیے فنڈنگ حاصل کر کے شہر کا نقشہ بدلنے میں اہم کردار ادا کریں گے۔