اسلام آباد:(نمائندہ باغی ٹی وی)وزیراعظم کے معاونِ خصوصی علی نواز اعوان کا سوہان میں زیرِ تعمیر سڑکوں کا دورہ علاقے میں ایک نالے کی بحالی کے کام کا بھی جائزہ لیااس موقع پر سابق یونین کونسل چئیرمین ملک عامر اور مقامی قیادت کے دیگر افراد بھی موجود تھے

باغی ٹی وی کی تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سی ڈی اے،ممبر قومی اسمبلی علی نواز اعوان نے سوہان میں زیرتعمیر سڑکوں کا دورہ کیا اور حلقہ میں ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا اس کے ساتھ ساتھ انہوں نے موقع پر انتظامیہ کو ہدایات جاری کیں کہ سڑکوں کی تعمیر کہ کاموں کو جلد سے جلد مکمل کیا جائے تاکہ اہل علاقہ کو جلد از جلد نئی اور گندے نالوں سے پاک سڑکیں میسر ہو سکے انہوں نے مزید اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ہم وزیراعظم عمران خان کے ویژن کے مطابق عوام کو ان سے کیے ہوئے وعدے پوری کرنے کے لیے دن رات محنت میں لگے ہوئے ہیں انشاءاللہ ملک جلد بحرنوں سے نکل آئے گا اور یہ ملک وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں سرسبز و شاداب پاکستان بنے گا علی نواز نے مختلف یونین کونسل کا بھی وزٹ کیا علاقے کے لوگوں سے ملاقاتیں بھی کی اور ان کے مسائل سنیں

Shares: