انسان کو اللہ پاک نے بڑی پیاری اور اعلی جسامت سے نوازا ہے
انسان کا جسم ہڈیوں، گوشت، خون وغیرہ سے مل کر ایک جسم کی شکل میں سامنے ہوتا ہے
سامنے دیکھنے میں تو انسان تقریبا سب ایک جیسے ہی ہوتے ہیں لیکن کچھ لوگوں میں اللہ پاک کی طرف سے کوئی نا کوئی کمی رکھ دی جاتی ہے یا پھر زندگی میں آگے بڑھتے ہوئے انسان کی زندگی میں کوئی ایسا حادثہ کوئی واقعہ رونما ہو جاتا ہے جس سے انسان اپنے جسم کا ظاہری یا اندرونی حصوں میں سے کوئی ایک کھو دیتا ہے جس سے وہ معذور ہو جاتا ہے
کچھ بچے پیدائش کے وقت ہی کسی نا کسی جسمانی کمزوری کا شکار ہوتے ہیں
ایسے بچے نارمل بچوں سے زیادہ توجہ مانگتے ہیں جب ان کو خصوصی توجہ دی جائے تو وہ بچے احساس کمتری کا شکار نہیں ہوتے اور وہ بھی زندگی کی دوڑ مین شامل ہونے کی کوشش کرتے ہیں سپیشل بچوں کے لیے الگ سے سکولز ہیں وہاں بچوں کے لیے خصوصی انتظامات کئے گئے ہیں کوشش کریں وہاں بھی بچوں کو بھیجا جائے اور خصوصی توجہ دلائی جائے اور گھر مین بھی بچوں کو ایسا ماحول دیا جائے جس سے وہ اپنی کمزوری کو سوچنے کے بجائے وہ اپنی زندگی کا سوچیں
وہ کھڑے نہیں ہو سکتے تو لیٹا کر ہی ان کو ورزش کرائی جائے ان کے ساتھ باتیں کی جائیں ان کو زیادہ سے زیادہ ٹائم دیا جائے
اگر وہ بول نہیں سکتے تو ان کے اندر پڑھنے لکھنے کی اتنی صلاحیت پیدا کی جائے تاکہ وہ اپنی زندگی کے بارے میں دنیا کو بتا سکیں
وہ اپنے کام کروا سکیں
آگے جا کر وہ اپنے لیے خود کما کر کھا سکیں
بہت جگہوں پےچل دیکھا گیا ہے اسپیشل بچوں کو الگ کر کے رکھ دیا جاتا یے ان کو کوئی توجہ نہیں دی جاتی ان کا کوئی خیال نہیں کیا جاتا جس سے وہ بچے پہلے تو بیمار ہوتے ہی ہیں بعد میں وہ سوچ سوچ کر احساس کمتری جیسی لعنت کا بھی شکار ہو جاتے ہیں
آئیں مل کر معاشرے کو اسپیشل بچوں کا اسپیشل خیال رکھنے کی طرف لے کر آئیں
خود بھی کوشش کریں ہمارے معاشرے میں ہمارے ارد گرد ہمارے خاندان میں کوئی ایسا بچہ ہے تو ہم خود اس کا زیادہ سے زیادہ خیال بھی رکھیں گے