اسلام آباد:بلوچستان کے حوالے سے حکومت کی طرف سے قائم کردہ کمیٹی سے بلوچ عوام کے لیے بہت اچھی خبر ہے. ان خیالات کا اظہار بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ رکن قومی اسمبلی سردار اختر مینگل نے حکومت کی طرف سے بلوچستان کے حوالے سے کمیٹی کے قائم کیے جانے کو سراہتے ہوئے اچھا اقدام قرار دیا ہے. خصوصی کمیٹی تشکیل دینے کی قرار داد پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی علی محمد خان نے جمع کروائی تھی.اس قرار داد کو متفقہ طور پر منظور کر لیا گیاہے.
اختر مینگل کا کہنا ہے کہ اس کمیٹی کو کام کرنے کا موقع ملنا چاہیے جس کے لیے ایک فریم ورک تیار ہو اور کمیٹی دو ماہ میں اپنی رپورٹ پیش کرے .حکومت کے اتحادی سردار اختر مینگل کے اس بیان سے اپوزیشن کی توقعات کو بہت نقصان پہنچنے کا اندیشہ ہے حکومت کی حمایت میں یہ بیان اس وقت آیا جب اپوزیشن سردار اختر مینگل کو عمران خان کی حکومت سے الگ ہونے کے مفت کے مشورے دے رہے تھے.