لندن :نوازشریف کےبیٹےحسن نوازکودھمکی آمیز پیغام،نوازشریف نے حفاظت کے لیے خصوصی کتے منگوالیے،اطلاعات کے مطابق سابق وزیراعظم نواز شریف کے بیٹے حسن نواز کو دھمکی آمیز پیغام موصول ہوا ہے۔جس کے بعد نوازشریف نے اپنی اوراپنے بیٹوں کی حفاظت کے لیے خصوصی کتے منگوالیے ہیں
دھمکی آمیز پیغام برطانیہ کے نمبر سے حسن نواز کو واٹس ایپ پر بھیجا گیا جس پر شریف فیملی نے لندن پولیس کو رپورٹ کی تاہم یہ بات سامنے نہیں آسکی کہ انہیں کیا دھمکی دی گئی ہے۔پولیس نے حسن نواز سے ملاقات کرکے تفصیلات معلوم کرکےتحقیقات شروع کردی ہیں۔
شریف فیملی کو دھمکی آمیز فون کالز کے بعد رہائش گاہ اور دفتر کے باہر خصوصی حفاظتی انتظامات تربیت یافتہ حفاظتی کتے بھی سکیورٹی فورس کا حصہ لندن پولیس نے بھی خصوصی سکیورٹی دیدی اگر کسی نے کوئی حرکت کی تو بھرپور جواب دیا جائیگا بہت برداشت کرلیا ذرائع شریف فیملی pic.twitter.com/aVRr6NwJp6
— Azhar Javaid (@azharjavaiduk) October 26, 2020
خیال رہے کہ سابق وزیراعظم نواز زشریف ان دنوں لندن میں موجود ہیں جہاں ان کا علاج جاری ہے۔
معروف صحافی اظہرجاوید نے لندن سے خبردیتے ہوئے انکشاف کیا ہےکہ شریف فیملی کو دھمکی آمیز فون کالز کے بعد رہائش گاہ اور دفتر کے باہر خصوصی حفاظتی انتظامات تربیت یافتہ حفاظتی کتے بھی منگوالیے گئے ہیں
یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ لندن پولیس نے بھی خصوصی سکیورٹی دیدی دوسری طرف شریف فیملی نے کہا ہےکہ اگر کسی نے کوئی حرکت کی تو بھرپور جواب دیا جائیگا