وزیراعلیٰ پنجاب کی زیرصدارت سپیشل اکنامک زون اتھارٹی پنجاب کاتیسرا اجلاس کیا ہوئے فیصلے ، جانیے تفصیل میں

وزیراعلیٰ پنجاب کی زیرصدارت سپیشل اکنامک زون اتھارٹی پنجاب کاتیسرا اجلاس کیا ہوئے فیصلے ، جاینے تفصیل میں

وزیراعلیٰ سردار عثمان بزدار کی زیرصدارت سپیشل اکنامک زون اتھارٹی پنجاب کاتیسرا اجلاس ہوا جس میں صوبے میں صنعتی عمل کو تیز کرنے کے حوالے سے مختلف اقدامات کی منظوری دی گئی۔فیصل آباد میں علامہ اقبال انڈسٹریل سٹی کو سپیشل اکنامک زون کا درجہ دینے کی منظوری بھی دی گئ.
علامہ اقبال انڈسٹریل سٹی چارہزار ایکڑاراضی پر محیط ہوگا۔اس انڈسٹریل سٹی میں صنعتیں لگنے سے تقریباً اڑھائی لاکھ روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے۔بہاولپور میں انڈسٹریل اسٹیٹ کو سپیشل اکنامک زون کا درجہ دینے کی منظوری بھی دی گئی.بہاولپور میں انڈسٹریل اسٹیٹ 483ایکڑ رقبے پر بنے گا۔اس انڈسٹریل اسٹیٹ سے جنوبی پنجاب میں صنعتی عمل تیز ہوگا۔میانوالی میں نجی شعبے میں سپیشل اکنامک زون کے قیام کی منظوری دی گئی.

میانوالی کے سپیشل اکنامک زون 238ایکڑ اراضی پر بنایا جائے گا۔لاہورمیں نجی شعبے میں سپیشل اکنامک زون کے قیام کی منظوری دی گئی.لاہور میں سپیشل اکنامک زون 231ایکڑ اراضی پر بنے گا۔
قائد اعظم اپیریل پارک کے منصوبے کا سنگ بنیاد اگلے ماہ کے وسط میں رکھا جائے گا۔پنجاب میں سرمایہ کاری کے فروغ کے لئے سپیشل اکنامک زونز بنائے جارہے ہیں۔سپیشل اکنامک زونز میں سرمایہ کاری پرسرمایہ کاروں کو خصوصی مراعات دیں گے۔
سپیشل اکنامک زونز کے قیام سے نہ صرف معیشت مضبوط ہوگی بلکہ روزگاربھی ملے گا۔وزیراعلیٰ کی سپیشل اکنامک زونز کے قیام کے حوالے سے متعلقہ امور جلد نمٹانے کی ہدایت کی گئی.

صوبائی وزیر صنعت اسلم اقبال،مشیرڈاکٹر سلمان شاہ، اراکین صوبائی اسمبلی،چیف سیکرٹری،پرنسپل سیکرٹری وزیراعلیٰ پنجاب، اتھارٹی کے ممبران میاں مصباح الرحمن، تنویر اشرف کائرہ،صدر لاہورچیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری،پنجاب سرمایہ کاری بورڈکے حکام، متعلقہ محکموں کے سیکرٹریز، سپیشل مانیٹرنگ یونٹ کے سربراہ اور اعلیٰ افسران کی اجلاس میں شرکت کی.

Comments are closed.