باغی ٹی وی: شیخوپورہ تحصیل فیروزوالہ(محمد طلال سے)اسٹنٹ کمشنر فیروزوالہ عثمان جیلس کی ہدایت پر ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر انوش اور ان کی ٹیم جہانزیب امتیاز خان اے وی ایس،محمد ندیم ہیڈ کلرک،رانا جاوید،حافظ منیر، محمد عدنان،و ہیلتھ ورکرز نے فیروزوالہ کوٹ عبدالمالک رانا ٹاؤن رچنا ٹاون امامیہ کالونی نظام پورہ ڈھاکہ و دیگر علاقوں میں ڈینگی وائرس پر قابو پانے کے حوالے سے لیڈی ہیلتھ ورکرز کے ہمراہ گھر گھر جا کر چیکنگ کی اور آگاہی فراہم کی میڈیا نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے اسٹنٹ کمشنر عثمان جیلس اور ڈاکٹر انوش کا کہنا تھا کہ شہری ہلکے سے بخار کو بھی معمولی نہ لے بخار نہ اترنے کی صورت میں فوری ڈینگی ٹیسٹ کروائیں ڈینگی کے خاتمے کیلئے ہماری ہیلتھ ورکرز کی ٹیمیں بھرپور محنت لگن سے کام کررہی ھے کوشش ھے کہ وائرس کے خاتمے کو یقینی بنایا جائے انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ گھر کی چھت پر کوڑ کباڑ نہ جمع کریں اور فریج کی ٹرے اور پودوں کے گملوں و دیگر جگہوں پر پانی جمع نہ ھونے دیں شہریوں کو چاہیے کہ وہ ڈینگی سروے چیکنگ کیلئے آنے والی ہیلتھ ٹیم کے ساتھ تعاون کریں تاکہ اس وائرس مچھر کی افزائش کو روکا جاسکے.
کی طرف سے پوسٹ کیا گیاڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی
ڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی 2003ء سے اب تک مختلف قومی اور ریجنل اخبارات میں کالمز لکھنے کے علاوہ اخبارات میں رپورٹنگ اور گروپ ایڈیٹر اور نیوز ایڈیٹرکے طورپر زمہ داریاں سرانجام دے چکے ہیں اس وقت باغی ٹی وی میں بطور انچارج نمائندگان اپنی ذمہ داری سرانجام دے رہے ہیں








