مظفرگڑھ میں خشت بھٹہ مالکان کی من مانیاں اینٹوں کے نرخ میں خودساختہ ،اضافہ انتظامیہ خاموش تماشائی

باغی ٹی وی ،چوک قریشی(جمشید سہرانی کی رپورٹ ) مظفرگڑھ بھر خشت بھٹہ مالکان کی من مانیاں اینٹوں کے ریٹ میں خودساختہ اضافہ hiانتظامیہ خاموش تماشائی ڈپٹی کمشنر مظفرگڑھ سے فوری نوٹس لینے کا عوامی حلقوں کا مطالبہ
تفصیل کے مطابق ضلع مظفرگڑھ کے علاقوں قصبہ بصیرہ،چوک گودر،نورکبڑا،غازیگھاٹ،شاہجمال،چوک قریشی،قصبہ گجرات،سناواں،باڑہ سادات، کالو چوک،ودیگر علاقوں میں خشت بھٹہ ملکان بارشوں اورسیلاب ہونے کے بعد اپنی من منیوں پر اتر آئے ، بارش اور سیلاب سے قبل 20 ہزار روپے والی ٹرالی جس میں 3 ہزار انیٹ ہوتی ہے اب وہ ،32سے,35 ہزار روپے میں فروخت کرنے لگے اسی ریٹ کو مقررکردیا انتظامیہ کی کمزور گرفت کا فائدہ اٹھاتے ہوئے خوردنوش کی قیمتوں میں جس طرح دوکانداروں نے اضافے کئے ہوئے ہیں اب ان کے راہ چلتے ہوئے خشت بھٹہ مالکان نے بھی موقع کو غنیمت سمجھ کرخوب فائدہ اٹھا رہے ہیں۔بارشیوں اور سیلاب 20 ہزار روپے میں فروخت ہونے والی 3 ہزارکی ٹرالی اب 32 سے 35 ہزار روپے میں فروخت کررہے ہیں جب کہ 12 ,15 ہزار روپے خودساختہ ریٹ کا اضافہ کر دیا ہے عوامی وسماجی حلقوں نے اس معاملہ پر ڈپٹی کمشنر مظفرگڑھ اور کمشنر ڈیرہ غازیخان سے خود ساختہ مقررکردہ خشت بھٹہ ملکان کے خلاف سخت قانونی کارروائی کا مطالبہ کیا ہے-

Leave a reply