بہتر سہولیات فراہم کرنے کے لیے محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کا ہسپتالوں کے کلینیکل آڈٹ کا فیصلہ

0
39

لاہور : مریضوں کو بہتر سے بہتر اور بروقت صحت کی سہولیات پہنچانے والے اداروں کی کارکردگی کا جائزہ لینے کا فیصلہ ، اطلاعات کے مطابق محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کا ٹیچنگ ہسپتالوں کے کلینیکل آڈٹ کا فیصلہ، آڈٹ کے دوران ڈاکٹر اورعملے کی حاضری چیک کرنے سمیت ہسپتالوں میں موجود سہولیات، طبی مشینری کی دیکھ بھال اور صفائی ستھرائی کا جائزہ لیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کی جانب سے لاہور سمیت صوبے بھر کے ٹیچنگ ہسپتالوں کے ایم ایس حضرات کو مراسلہ جاری کردیا گیا، ٹیچنگ ہسپتالوں کے سربراہوں کے نام مراسلے میں کہا گیا ہے کہ کلینیکل آڈٹ کی ٹیمیں جلد کام شروع کر دیں گی۔

سپیشلائزڈ ہیلتھ محکعمے کی طرف سے مراسلے میں کہا گیا ہے کہ ٹیچنگ ہسپتالوں میں ڈاکٹرز اور عملے کی حاضری ، مریضوں کو فراہم کی جانے والی علاج معالجے کی سہولتیں اور علاج کی فراہمی پر مریضوں کے اعتماد کا جائزہ لیا جائے گا، کلینیکل آڈٹ میں ہسپتالوں کے پاس دستیاب طبی مشینری اور املاک کی دیکھ بھال، صفائی سمیت انتظامیہ کی مجموعی کارکردگی کا بھی احاطہ کیا جائے گا

Leave a reply