ٹھٹھہ : اسپیشل افراد ہمارے معاشرے کا اھم حصہ ہیں – صادق علی میمن

باغی ٹی وی ،ٹھٹھہ( نامہ نگار راجہ قریشی) سپیشل افراد ہمارے معاشرے کا اھم حصہ ہیں اسپیشل بچوں کے علاج ایکسرسائیز اور دوسری تمام سہولیات مہیا کی جائیں گی صادق علی میمن معاون خصوصی وزیر اعلیٰ سندھ برائے اسپیشل ایجوکیشن
گورنمنٹ اسپیشل اسکول اینڈ ریہیبلیٹیشن سینٹر ٹھٹھہ میں طلبہ و طالبات میں اسکول یونیفارم کی تقسیم اور ایان علی میموریل کمپیوٹر سینٹر کے افتتاح کی تقریب منعقد ہوئی جس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی صادق علی میمن نے کہا کہ اسپشل ہمارے معاشرے کا اھم حصہ ہیں اور سندھ حکومت ان کے کئے بہت زیادہ کام کررہی ہے، اسپیشل بچوں کے اسکول کو ترقی دے دی گئی ہے اور اب یہ اسکول میٹرک تک کردیا گیا ہے اس کے علاوہ اس اسکول کے برسات میں جانبحق ہونےبوالے طالب علم ایان علی کے نام پر کمپیوٹر لیب کا افتتاح بھی ہوا یے، انہوں نے مزید کہا کہ ان بچوں کی فیزیکل ٹریٹمینٹ اور دوسرے علاج معالجہ کے لئے کوشش کی جارہی ہے انہوں نے کہا کہ انشااللہ اس ادارے کے مزید بہتر کیا جائے

Comments are closed.