ضمنی انتخاب سےمتعلق بیان پر ترجمان الیکشن کمیشن عہدے سےبرطرف

0
133

اسلام آباد: چیف الیکشن کمشنر نے ضمنی انتخابات سے متعلق بیان جاری کرنے پر ترجمان کو عہدے سے ہٹانے کی ہدایات جاری کردیں۔اطلاعات کے مطابق الیکشن کمیشن کے ترجمان ہارون شنواری نے اعلیٰ حکام کی ہدایات کے بغیر ضمنی انتخابات سے متعلق بیان جاری کیا تھا۔۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ترجمان کی جانب سے غیر ذمہ دارانہ رویہ اختیار کیے جانے پر چیف الیکشن کمشنر نے ترجمان ہارون شنواری کو عہدے سے ہٹانے کی ہدایات جاری کیں۔

اس سے پہلے پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے صوبائی اسمبلیاں تحلیل کرنے کے معاملے پر الیکشن کمیشن کا مؤقف ترجمان الیکشن کمیشن کی طرف سے پیش کیا گیا تھا،۔الیکشن کمیشن نے واضح کیا ہے کہ جتنے بھی اراکین مستعفی ہوں گے 60 روزمیں ضمنی انتخابات کرادیں گے۔ ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق ایک ہی سال میں ضمنی اورعام انتخابات کرانا مشکل ہے مگر ہم قانون کے پابند ہیں۔

ترجمان الیکشن کمیشن نے کہاکہ صوبائی اسمبلی تحلیل ہونے پر قومی نہیں متعلقہ صوبائی اسمبلی کا الیکشن دوبارہ ہوگا، جتنے بھی اراکین مستعفی ہوں گے، تو 60 روز میں ضمنی انتخابات کرا دیں گے۔

ترجمان کے مطابق کسی بھی صوبائی حلقے میں انتخابات پرتقریباً پانچ سے سات کروڑخرچ ہوگا، پنجاب اورخیبرپختونخوا اسمبلی کے دوبارہ انتخاب پرکم ازکم ساڑھے 22ارب کا خرچ آئے گا۔

ترجمان الیکشن کمیشن نے کہا کہ ایک ہی سال میں ضمنی اورعام انتخابات کرانا مشکل ہے مگر قانون کے پابند ہیں، مگر حلقہ بندیاں اور بلدیاتی انتخابات بھی مشکل کام تھا جوہم نے کیا۔قانون کے مطابق اگر مشکل بھی ہے تو انتخابات کرائیں گے، اسمبلیوں کے تحلیل ہونے پر الیکشن کمیشن کو دونوں صوبوں میں 411 حلقوں میں ضمنی انتخاب کرانا ہوگا۔

بیرونی سازش ہو اور فوج خاموشی سے بیٹھی رہے، یہ گناہ کبیرہ ہے،آرمی چیف

سینئرصحافی و اینکر پرسن مبشر لقمان نے سابق وزیراعظم عمران خان کے حوالہ سے اہم انکشافات کئے ہیں

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے خلاف مذموم مہم پر آئی ایس پی آر کا اہم ردعمل سامنے آیا ہے

Leave a reply