ننکانہ صاحب: نمائندہ باغی ٹی وی
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پنجاب ایمرجنسی سروس ریسکیو 1122ضلعی ہیڈ کوارٹر ننکانہ صاحب میں سپورٹس گالا کا انعقاد کیا گیا جس کی قیادت ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر محمد پنوار نے کی سپورٹس گالا میں صدر موبائل ایسوسی ایشن ننکانہ صاحب حافظ زاہد حسین نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی سپورٹس گالا میں کرکٹ، بیڈمنٹن، رسہ کشی، 400 میٹر دوڑ ،شطرنج اور دیگر کھیلیں بھی شامل تھیں جس میں ضلع بھر کی تینوں تحصیلوں کے ریسکیورز نے بھرپور حصہ لیا
ریسکیو 1122ننکانہ صاحب الیون اور ریسکیو 1122 شاہکوٹ الیون ٹیموں کے درمیان کرکٹ میچ کھیلا گیا دونوں ٹیموں کے درمیان ٹاس ہوا اور ریسکیو 1122 ننکانہ الیون نے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا پہلے بیٹنگ کرنے والی ٹیم نے 6 اوورز میں پانچ وکٹوں کے نقصان پر 72 رنز بنائے جبکہ ریسکیو 1122شاہکوٹ الیون کی ٹیم نے دو وکٹوں کے نقصان پر چھٹے اوور کی تیسری گیند پر چھکا مار کر میچ جیت لیا
ریسکیو 1122 شاہکوٹ کی ٹیم میں بابر فاروق نے طوفانی باولنگ کے ساتھ ساتھ احسن اعجاز نے دھواں دار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے چار چاند لگا دیے اور میچ جیتنے میں کامیاب ہوئے
رسہ کشی میں دونوں ٹیموں نے ایڑی چوٹی کا زور لگایا مگر اس میں ریسکیو 1122 ننکانہ صاحب کی ٹیم فاتح قرار پائی، بیڈمنٹن کا میچ کھیلا گیا جس میں ریسکیو 1122 ننکانہ کی ٹیم نے ریسکیو 1122 شاہکوٹ کی ٹیم کو شکست دی اور آخر میں چار سو میٹر دوڑ کے مقابلہ میں حصہ لینے والے 12 ریسکیورز میں سے عدنان شہباز پہلے نمبر پر آئے فاتحہ ٹیموں کے کھلاڑیوں میں ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر محمد اکرم پنوار اور مہمان خصوصی حافظ زاہد حسین نے انعامات تقسیم کیے اور ان کی مزید حوصلہ افزائی بھی کی ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر محمد اکرم پنوار نے دونوں ٹیموں کے مابین کانٹے دار مقابلہ اور بہتر کارکردگی کو سراہا انہوں نے کہا سپورٹس گالا کا انعقاد ریسکیورز کی فٹنس،ٹیم ورک اور تعمیری سوچ کے لیے ضروری ہوتا ہے,