اسلام آباد (اے پی پی) ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر کوہاٹ/پشاور کے صدر ساجد خان آفریدی نے کہا ہے کہ کھیلوں میں کھویا ہوا مقام حاصل کرنے کیلئے کھلاڑیوں کو سخت محنت کرنے کی ضرورت ہے.

تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر کوہاٹ/پشاور کے صدر ساجد خان آفریدی نے کہا ہے کہ کھیلوں میں کھویا ہوا مقام حاصل کرنے کیلئے کھلاڑیوں کو سخت محنت کرنے کی ضرورت ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں گذشتہ روز پاکستان سپورٹس کمپلیکس میں جاری آل پاکستان اسوا فٹ بال اکیڈمی فٹ بال ٹورنامنٹ میں کھلاڑیوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر اسوا فٹ بال اکیڈمی کے صدر رانا تنویراحمد، اسلام آباد فٹ بال ایسوسی ایشن کے نائب صدر محمد زمان کے علاوہ شائقین کی کثیر تعداد بھی موجود تھی۔ انہوں نے کہا کہ ایک ایسا دور تھا کہ پاکستان کی کھیلوں کے میدان میں دنیا پر حکمرانی تھی جن میں ہاکی، سکواش اور کرکٹ کے کھیل شامل تھے، آہستہ آہستہ یہ اعزازت ہمارے ہاتھ سے نکلتے گئے اس کی سب سے بڑی وجہ کھلاڑیوں کا دل لگا کر محنت نہ کرنا۔ انہوں نے کہا کہ میں ابھی بھی یقین سے کہتا ہوں کہ ملک میں کھیلوں کے ٹیلنٹ کی کمی نہیں، کھلاڑیوں کو سہولیات فراہم کی جائیں اور کھلاڑی دل لگا کر محنت کریں تو وہ دن دور نہیں جب پاکستان اپنا کھیلوں میں کھویا ہوا مقام حاصل کرسکتاہے۔

انہوں نے کہا کہ ہیمیں ملک میں کھیلوں کے گرتے ہوئے معیار کو بچانے کیلئے کھیلوں کے میدان آباد کرنا ہوں گے اور کھلاڑیوں کو محنت کرنا ہو گی۔ ساجد آفریدی نے کہا کہ نچلی سطح پر تعلیمی ادارے کھیلوں کی ترقی میں بہت اہم کردار ادا کرسکتے ہیں لیکن تعلیمی اداروں میں کھیلوں کے مقابلوں کا انعقاد بہت ضروری ہے۔

Shares: