جھنگ :وزیرکھیل کے چچا زاد بھائی خرم پناہ بھٹی کی غریب کی اراضی پرقبضہ کرنےکی کوشش،اطلاعات کےمطابق جھنگ سے تعلق رکھنے والےصوبائی وزیرکھیل کے چچازاد بھائی نےخرم پناہ بھٹی کی زمین پرقبضے کرنے کی کوشش کی ہے اورطاقت کے بل بوتے پرخوف کی علامت بنا ہوا ہے
باغی ٹی وی کے مطابق جھنگ سے جہاں رائے تیمور حیات بھٹی وزیر کھیل کے چچا زاد بھائی خرم پناہ بھٹی نے غریب کی اراضی پر قبضہ کرنے کی کوشش کی ہے ،
باغی ٹی وی کے مطابق یہ بھی بتایا گیا ہے کہ خرم پناہ بھٹی کی جعل سازی ضلع کی متعلقہ اتھارٹی نے ثابت کردی ہے اس کے باوجود رائے تیمور حیات بھٹی وزیر کھیل کے چچازاد بھائی خرم پناہ بھٹی کسی صورت بھی غریب سے اس کے مکان کا سایہ چھیننے کی کوشش کررہا ہے
باغی ٹی وی کےمطابق انوار الحق نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ خرم پناہ بھٹی جعلی اسٹام بنا کر میری اراضی پر قبضہ کرنے کی کوشش کر رہا ہے اور مجھے مارنے کی مسلسل دھمکیاں بھی دے رہا ہے
انوار الحق نے اپنی پریس کانفرنس میں بتایا کہ زمین کی رجسٹری اورانتقال بہت کئی سال پہلے کا ہوا ہے اوررائے خرم پناہ بھٹی جعلی اشٹام بعد کی تاریخوں کے دکھا کرقبضہ جمانےکی کوشش کررہا ہے ، انوارالحق نے وزیراعلیٰ ، وزیراعظم اورچیف جسٹس سے انصاف کی بھیک مانگی ہے اورکہا ہےکہ کمزور کوطاقت ور سے بچائیں اوراس کے بچوں کے سرسے سایہ نہ چھیننیں دیں








