اسپاٹ فکسنگ کیس میں ملوث کرکٹر ناصر جمشید کو ملا ریلیف
باغی ٹی وی : برطانوی میڈیا رپورٹ کے مطابق مانچسٹر کی کراؤن کورٹ نے ناصر جمشید کی جانب سے دائر ضمانت پر رہائی کی درخواست کی۔عدالت نے ناصر جمشید کو ڈی پورٹ نہیں کیا یعنی پاکستانی کرکٹر انگلینڈ میں رہ کر اپنی بے دخلی کا کیس لڑ سکتے ہیں۔خیال رہے کہ ناصر جمشید کو اسپاٹ فکسنگ میں ملوث ہونے پر رواں برس فروری میں 17 ماہ قید سنائی تھی اور وہ اپنی آدھی سزا مکمل کر چکے ہیں۔
ناصر جمشید کی اہلیہ برطانوی شہری ہیں اور کرکٹر اس وقت برطانیہ میں اسپاوز ویزے پر موجود ہیں، برطانوی قوانین کے مطابق اگر کسی غیر برطانوی شہری کو 12 ماہ قید کی سزا ہو جائے تو اسے ڈی پورٹ کر دیا جاتا ہے
ادھر پاکستان اور زمبابوے کے درمیان سیریز کا پہلا ون ڈے کل راولپنڈی میں کھیلا جائے گا، پاکستان کرکٹ ٹیم کے سکوارڈ کا اعلان ہو گیا ، پہلے ون ڈے کیلئے پاکستان کا 15 رکنی دستہ ان کھلاڑیون پر مشتمل ہے اس سلسے میں ورچوئل پریس کانفرنس کرتے ہوئے قومی ٹیم ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا ہے کہ کھلاڑی فتح کا عزم لیے میدان میں اتریں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ زمبابوے کی ٹیم کے خلاف سیریز کو آسان نہیں لیں گے بلکہ پوری کوشش ہوگی کہ دونوں فارمٹس میں آئوٹ کلاس کھیل کر سیریز وائٹ واش کریں