اسکواڈ کی گاڑی بے قابو ہوکر امیر مقام کی گاڑی سے ٹکرا گئی

0
37
amir muqam

سوات میں مسلم لیگ کے صوبائی صدر امیر مقام کے اسکواڈ کی گاڑی کو حادثہ پیش آیا ہے۔ حادثے میں امیر مقام معجزانہ طور پر محفوظ رہے۔ حکام کے مطابق اسکواڈ کی گاڑی بے قابو ہوکرامیر مقام کی گاڑی سے ٹکرا گئی، اسکواڈ کی گاڑی الٹنے سے 4 اہلکار زخمی ہوگئے۔ امیر مقام نے خودگاڑی سے اتر کر امدادی کاموں میں حصہ لیا۔ جبکہ خیال رہے کہ گزشتہ روز شانگلہ میں امیر مقام پر حملے کی کوشش کی گئی تھی، امیر مقام نے کہا ہے کہ انہوں نے خیبر پختونخوا کے ضلع شانگلہ میں غیر مقامی مسلح افراد کی جانب سے ممکنہ حملے کی کوشش کو ناکام بنادیا ہے۔

علاوہ ازیں پولیس حکام کے مطابق حادثے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، لیکن وین الٹنے سے3 پولیس اہلکار زخمی ہوگئے، جنہیں فوری طور پراسپتال منتقل کردیا گیا ہے، جبکہ واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی پارٹی ذرائع نے کہا تھا کہ خیبرپختونخوا کے ضلع شانگلہ میں وزیراعظم کے مشیر انجینئر امیر مقام پر حملے کی ناکام کوشش کی گئی، مشکوک افراد کی جانب سے ہوائی فائرنگ بھی کی گئی تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
مزید یہ بھی پڑھیں؛
ڈاؤیونیورسٹی ایشیا کی بہترین جامعات کی فہرست میں شامل
تعلیمی میدان میں گلگت بلتستان کے نوجوان آزاد کشمیر اور اسلام آباد کے نوجوانوں سے آگے
سلمان خان نے نوازالدین صدیقی کی اہلیہ کو ذاتی زندگی کے بارے میں بات کرنے سے منع کر دیا
قومی اسمبلی: نااہلی کی سزا 5 سال کرنے کا بل اتفاق رائے سے منظور
مئیر کراچی انتخابات: پی ٹی آئی کےمزید 6 اراکین پی ٹی آئی سے فارغ
ذرائع کا کہنا تھا کہ ڈی پی او شانگلہ سمیت سیکیورٹی اہلکاروں نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا، مشکوک افراد کے خلاف علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے۔ جبکہ اس سے قبل وزیراعظم کے مشیر انجینئر امیر مقام پر 2014 میں بھی اسی مقام پر خودکش حملہ ہوا تھا، جس میں 8 افراد شہید ہوئے تھے۔

Leave a reply