وزیراعظم سے اسکواش کے مایہ ناز کھلاڑی اور عالمی چیمپئین جان شیر خان کی ملاقات

0
91
Islamabad : Former World Squash Champion Jan Sher Khan calls on Prime Minister Muhammad Shehbaz Sharif on 26 August 2024.

وزیراعظم محمد شہباز شریف سے اسکواش کے مایہ ناز کھلاڑی اور عالمی چیمپئین جان شیر خان کی ملاقات ہوئی ہے

وزیراعظم نے جان شیر خان, جو کہ کئی مرتبہ عالمی چیمپئین اور برٹش اوپن چیمپئن رہ چکے ہیں، کو زبردست خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ ملک میں اسکواش کے کھیل کو مقبول بنانے اور اس کھیل کے فروغ کیلئے آپ کی خدمات قابل قدر ہیں،آپ نے اپنے کھیل کے ذریعے پاکستان کا نام پوری دنیا میں روشن کیا ،پوری قوم کو آپ کی کامیابیوں پر فخر ہے

وزیراعظم شہباز شریف نےمتعلقہ حکام کو جان شیر خان کے علاج معالجہ کے حوالے سے ہر ممکن اقدامات اٹھانے کی ہدایت کی اور کہا کہ حکومت ملک میں اسکواش سمیت تمام کھیلوں کے فروغ کیلئے خاطر خواہ اقدامات کر رہی ہے،نوجوانوں کو کھیلوں کے میدان اور اسپورٹس کی بہترین سہولیات کی فراہمی حکومت کی ترجیحات میں شامل ہیں

Leave a reply