ننکانہ صاحب باغی ٹی وی( نامہ نگار احسان اللہ ایاز)مقدس اوراق کی حفاظت ہر مسلمان کی ذمہ داری ہے – ڈپٹی کمشنر
ڈپٹی کمشنرننکانہ صاحب احمر نائیک کی زیرصدارت ڈپٹی کمشنر آفس کمیٹی روم میں مقدس اوراق کی حفاظت اور قرآن محل کی تعمیرات کے لیے اجلاس کا انعقادکیا گیا ۔اجلاس میںاسسٹنٹ کمشنر شاہکوٹ محمد آصف اقبال ، سی او میونسپل کمیٹی ننکانہ راﺅ انوار، نمائندہ ضلع کونسل ودیگر ضلعی محکمہ جات کے اافسران نے شرکت کی جبکہ اسسٹنٹ کمشنر سانگلہ ہل ڈاکٹر مبارک رضا،اسسٹنٹ کمشنر ننکانہ شوکت مسیح سندھو،سی او میونسپل کمیٹی شاہکوٹ ارشد غفوربھی ویڈیولنک کے ذریعے اجلاس میں موجود تھے ۔ ڈپٹی کمشنر ننکانہ احمر نائیک نے ا س موقع پر کہا کہ مقدس اوراق کی حفاظت ہر مسلمان کی ذمہ داری ہے،مقدس اوراق کی حفاظت کے لیے ننکانہ ، شاہکوٹ ،سانگلہ سمیت ضلع کونسل کی حدود میں قرآن محل بنائے جائیں گے،قرآن محل کی تعمیر اور خوبصورتی کے لیے تمام متعلقہ ادارے اپنا کردار ادا کرتے ہوئے پیپر ورک کو جلد از جلد مکمل کریں۔ ڈپٹی کمشنر ننکانہ نے کہا کہ مقدس اوراق کو گلی محلوں سے قرآن محل تک شفٹ کرنے کے لیے مخصوص گاڑیاں اور رکشے خریدے جائیں گے،مقدس اوراق کی حفاظت کے لیے ضلع بھر کے بازاروں ،گلی محلوںاور مساجد کے باہر لیٹر بکس کی طرح نئے ڈبے لگائے جائیں گے

Shares: