سرگودھا،باغی ٹی وی (ملک شاہ نواز جالپنامہ نگار )سرگودھا آر پی او شارق کمال صدیقی نے تھانہ نورپور میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا۔اس موقع پر ڈی پی او خوشاب شائستہ ندیم بھی موجود تھیں ۔ کھلی کچہری کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا۔اس کے بعد آر پی او سرگودھا نے کھلی کچہری میں موجود لوگوں کے مسائل سنے اور ان کے حل کے لیے موقع پر ہی متعلقہ افسران کو احکامات جاری کئے۔ انہوں نے کہا کہ کھلی کچہری کا انعقاد باقاعدگی سے کیا جارہا ہے اور عوام کی سہولت کو مدنظر رکھتے ہوئے اور ان کے مسائل جاننے کے لیے تمام ذرائع استعمال کئے جا رہے ہیں ۔
سرگودھا : آر پی او شارق کمال صدیقی کی تھانہ نورپور میں کھلی کچہری
