سری لنکا نے پاکستان کو پہلے ٹی ٹوئنٹی میں 64 رنز سے شکست دے دی ، پاکستان بمقابلہ سری لنکا پہلا ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلا گیا ، پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ، سری لنکا نے پہلی اننگز میں مقررہ 20 اوورز میں پانچ وکٹوں کے نقصان پر 165 رنز بنا ئے، سری لنکا کیلئے اننگز کا آغاز گونتھلاکا اور اوشکا فرنینڈو نے کیا ، 84 رنز کی شاندار اوپننگ شراکت قائم کی ، گانتھلاکا 38 گیندوں پر 57 رنز بنا کر آوٹ ہوئے ، اوشکا فرنینڈو نے 33 ، راجہ پسکا نے 32 اور سری لنکن کپتان داسن شناکا نے 17 رنز کی اننگز کھیلی ، پاکستان کی جانب سے محمد حسنین نے 4 اوورز میں 37 رنز دے کر 3 کھلاڑیوں کو آوٹ کیا ، جبکہ شاداب خان نے ایک کھلاڑی کو آوٹ کیا،
166 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستان کی پوری ٹیم 17.4 اوورز میں 101 رنز پر پویلین لوٹ گئی ، پاکستان کی بیٹنگ ابتدا سے ہی مشکلات میں گھری نظر آئی ، اوپنر بابر اعظم اور مڈل آرڈر بلے باز عمر اکمل دوسرے اوور میں یکے بعد دیگرے نوان پردیپ کا شکار ہو گئے ، احمد شہزاد بھی نمایاں کارکردگی دکھائے بغیر 4 رنز بنا کر آوٹ ہو گئے ، کپتان سرفراز احمد اور افتحار احمد نے پاکستانی اننگز کو کچھ دیر تک سنبھالا اور 46 رنز کی شراکت قائم کی لیکن پھر افتحار رن آوٹ ہو گئے اور پھر کوئی بھی بلے باز جم کر بیٹنگ نہ کر سکا ، اور "تو چل میں آیا” کی پرانی روایت کے عین مطابق وکٹوں کی بارش ہو گئی ، اور ساری پاکستانی بیٹنگ لائن 17.1 اوورز میں 101 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئی ،
سری لنکن بولرز نے انتہائی عمدہ بالنگ کا مظاہرہ کیا ، نوان پردیپ اور اسسرو ادانا نے تین ، تین جبکہ ڈی سلوا نے دو اور راجتھا نے ایک کھلاڑی حاصل کی ، شاندار ففٹی سکور کرنے پر سری لنکن اوپنر گونتھلاکا کو میچ کے بہترین کھلاڑی کا ایوارڈ دیا گیا ،
پاکستان بمقابلہ سری لنکا، کون کون کھلاڑی آج ہو گا ان ایکشن ؟

Shares: