سری لنکن ٹیم نے قومی ٹیم پر سبقت حاصل کر لی

سری لنکن ٹیم نے قومی ٹیم پر سبقت حاصل کر لی

باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق دو میچوں پر مشتمل ٹیسٹ سیریز کے دوسرے میچ میں سری لنکن ٹیم پہلی اننگزمیں 271 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی ہے۔

پاکستان کی طرف سے شاہین آفریدی نے پانچ اور محمد عباس نے چار کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ مہمان ٹیم کو پاکستان پر 80 رنز کی برتری حاصل ہوگئی ہے۔
اس سے قبل نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلےجانے والے تاریخی میچ میں قومی ٹیم کے کپتان اظہرعلی نے سری لنکا کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کا فیصلہ کیا۔

اینجلو میتھیوز اور امبولدینیا 13، 13 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جب کہ دنیش چندیمل کو 74 رنز پر حارث سہیل نے آؤٹ کیا۔ دننجیا ڈی سلوا 32 اور نروشان ڈک ولا 21 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

سری لنکا کے دلروان پریرا 48 اور لہیرو کمارا صفر پر آؤٹ ہوئے، پاکستان کی جانب سے شاہین شاہ آفریدی نے 5 اور محمد عباس نے 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

کھیل کے پہلے روز پاکستانی ٹیم 191 رنز پر ڈھیر ہو گئی تھی اور سری لنکا نے کھیل کے اختتام پر 3 وکٹوں کے نقصان پر 64 رنز بنا لیے تھے۔

Comments are closed.