سرینگر میں کشمیری مجاہدین اور ظالم بھارتی فوج کے درمیان خون ریز معرکہ ہوا جسمیں بھارتی فوج کو شدید نقصان پہنچا ہے . مجاہدین کامیابی کے ساتھ بچ نکلنے میں کامیاب ہوگئے.

سرینگر(باغی ٹی وی )مقبوضہ کشمیر میں شہر سری نگر کے علاقے نواکدل میں پولیس ،سی آر پی ایف اور کشمری مجاہدین آزادی کے درمیان رات اڑھائی بجے کے قریب شدید جھڑپ کاآغاز ہوا۔ جس میں ابتدائی اطلاعات کے مطابق عسکریت پسند علاقے سے بچ نکلنے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔
احتیاطی تدابیر کے طور پر سری نگر میں موبائل انٹرنیٹ سروس معطل کردی گئیں۔
ساوتھ ایشین وائر کے مطابق فائرنگ کے تبادلے کے ابتدائی مختصر تبادلے کے بعد سے فائرنگ کی کوئی آواز نہیں سنائی دی۔
راجوری ضلع کے بودھل علاقے میں پیر کی شام عسکریت پسندوں کے حملے میں تین افراد زخمی ہوگئے۔
ساوتھ ایشین وائر کے مطابق شام کے وقت راجوری کے علاقے بودھل میں مشتبہ عسکریت پسندوں نے پولیس پارٹی پر حملہ کیا۔
حملہ آوروں کی گرفتاری کے لئے پورا علاقہ سیل کردیا گیا ۔
جنوبی کشمیر کے ترال علاقے میں فورسز نے ایک عسکری کمانڈر کے بھائی سمیت دو افراد کو گرفتار کر لیا ہے۔
ساوتھ ایشین وائر کے مطابق فورسز نے صبح فورسز نے ایس او جی ترال کے ساتھ مشترکہ طور پر رٹھسونہ نامی گاں کا محاصرہ کر لیا اور بعد ازاں سخت تلاشی سلسلہ جاری رکھا۔
تاہم سہ پہر کو محاصرہ ختم کر لیا گیا لیکن فوج نے اپنے ساتھ دو افراد جن کی شناخت سیار احمد شاہ اور عادل احمد حجام ساکنہ رٹھسونہ کو گرفتار کر لیا ہے۔
ساوتھ ایشین وائر کے ذرائع کے مطابق سیار احمد شاہ انصار الغزو الہند کے مقامی کمانڈر امتیاز احمد شاہ کا بھائی ہے جسکی تلاش فوج کو ایک عرصے سے ہے۔
اونتی پورہ پولیس نے برگ پوست کی غیر قانونی کاشت کرنے کے خلاف چار افراد کو گرفتار کر لیا ہے جن کے خلاف باضابطہ ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔

Shares: