سری لنکا چین کو ایک لاکھ بندر فروخت کرے گا

0
47

سری لنکا نے مالی مشکلات سے نمٹنے کے لیے چین کو ایک لاکھ بندر فروخت کرنے کا فیصلہ کر لیا۔

باغی ٹی وی : غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق سری لنکن وزیرِ زراعت، مہندرا اماراویرا نے چین کو’ٹوک مکاک‘ نسل کےبندر فروخت کرنےکا باضابطہ اعلان کیا ہے انہوں نے کہا کہ یہ جانور سری لنکا میں عام پائے جاتے ہیں لیکن عالمی یونین برائے تحفظِ فطرت (آئی یو سی این) کے مطابق بقیہ دنیا میں اس بندر کی بقا کو خطرات لاحق ہیں۔

زہریلی شراب پینے سے آٹھ افراد کی موت،24 ہسپتال منتقل

انہوں نے موقف اپنایا کہ یہ بندر سری لنکا میں عام پائے جاتے ہیں۔ ان کی بڑھتی ہوئی آبادی نہ صرف فصلوں کو نقصان پہنچارہی ہے بلکہ وہ انساںوں پر حملے بھی کررہی ہے پچھلے ایک سال میں بندروں نے تقریباً دو کروڑ ناریل خراب کر ڈالے ہیں,بندروں کی وجہ سے فصلوں کی تباہی سے معیشت کو بہت زیادہ نقصان ہو رہا ہے۔

چین میں 1000 چڑیا گھروں کے لیے یہ بندر فروخت کئےجائیں گے اور اس ضمن میں ایک کمیٹی بنادی گئی ہے, یہ کمیٹی اس سے متعلق قانونی معاملات کو مکمل کرنے کے لیے کام کرے گی ملک کے وزیر زراعت اس تجویز کو کابینہ کے سامنے بھی رکھیں گے۔

مہندرا نے کہا کہ چین نے اس معاملے پر بات چیت کے تین دور مکمل کر لیے ہیں چین ان بندروں کو اپنے ایک ہزار مختلف چڑیا گھروں میں رکھنا چاہتا ہے۔11 اپریل کو سری لنکا کی وزارت زراعت کی میٹنگ میں اس پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا ہےاس میٹنگ میں نیشنل زولوجیکل میوزیم اور محکمہ جنگلی حیات کے افسران نے بھی شرکت کی تھی۔

جاپانی وزیراعظم تقریر کے دوران دھماکے میں محفوظ، مشتبہ شخص گرفتار

سری لنکا نے کئی جانوروں کو حفاظتی فہرست سے خارج کردیا ہے جن میں تین اقسام کے بندر، مور اور جنگلی خنزیرشامل ہیں۔ اب کسان اپنے تحفظ کے لیے انہیں مارسکتے ہیں۔

دوسری جانب سری لنکا میں جانوروں کے تحفظ کی تنظیموں نے حکومتی فیصلے پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ گزشتہ 40 برس سے بندروں کا سروے نہیں کیا گیا۔ کوئی نہیں جانتا کہ ان کی اصل تعداد کتنی ہے۔ سب سے پہلے اس کا تعین کرنا ضروری ہے شاید ان بندروں کو گوشت، طبی تحقیق اور دیگر امور میں استعمال کیا جاسکتا ہے جو کسی طرح بھی درست عمل نہیں۔

یاد رہے کہ اس وقت سری لنکا میں بندروں کی تعداد اب تک کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔ وزیر زراعت مہندا امرویرا کے مطابق سری لنکا میں اس وقت 30 لاکھ سے زیادہ بندر ہیں-

دو نمبر اصطلاح کی بانی سیمون دی بووار

Leave a reply