دوسرا اور آخری ٹیسٹ، سری لنکا کا ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

کولمبو: پاکستان اور سری لنکا کے مابین سیریز کا دوسرا اور آخری ٹیسٹ میچ آج کھیلا جا رہا ہے۔

باغی ٹی وی : سری لنکا نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے شیڈول کے مطابق پاک سری لنکا دوسرا ٹیسٹ میچ آج سے گال کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جا رہا ہے-

سری لنکا کے خلاف سیریز کے دوسرے ٹیسٹ میچ سے قبل قومی ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی ہےجس میں مڈل آرڈر بلے باز اظہر علی کو ڈراپ کر کے ان کی جگہ فواد عالم کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے جبکہ انجری کے شکار شاہین آفریدی کو آرام کروایا جا ر ہا ہے۔

قومی ٹیم کے فاسٹ باؤلر شاہین شاہ آفریدی گھٹنے میں انجری کے سبب سری لنکا کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ سے باہر ہو گئے ہیں لیکن اسکواڈ کے ہمراہ آئی لینڈ میں ہی رہیں گے۔

اس سے قبل پہلے ٹیسٹ میچ میں عبداللہ شفیق اور بابر اعظم کی شاندار کارکردگی کے باعث پاکستان نے سری لنکا کو 4 وکٹوں سے شکست دے کر سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل کر رکھی ہے۔

سری لنکا نے میچ میں پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پہلی اننگز میں 222 رنز بنائے تھے جس کے جواب میں پاکستان کی ٹیم 218 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی تھی میچ کی دوسری اننگز میں سری لنکا نے 337 رنز بنا کر پاکستان کو فتح کے لیے 342 رنز کا ہدف دیا تھا۔

Comments are closed.