کولمبو (اے پی پی) سری لنکا نے نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ کیلئے سکواڈ کا اعلان کردیا، میتھیوز اور چندیمل کی دوبارہ واپسی ہوئی ہے.
تفصیلات کے مطابق سری لنکا نے نیوزی لینڈ کے خلاف شیڈول ہوم ٹیسٹ سیریز کے سلسلے میں پہلے میچ کیلئے سکواڈ کا اعلان کر دیا، اینجلو میتھیوز اور دنیش چندیمل کی دوبارہ سکواڈ میں واپسی ہوئی ہے، جبکہ دلروون پریرا کو ڈراپ کردیا گیا ہے۔ اعلان کردہ سکواڈ کپتان دیمتھ کرونارتنے، اینجلو میتھیوز ، چندیمل، لاہیرو تھریمانے، کوسل مینڈس، کوسل جانتھ پریرا، نیروشن ڈکویلا، دھنن جایا ڈی سلوا، اکیلا دانن جایا، لاستھ ایمبل ڈینیا، سرنگا لکمل، لاہیرو کمارا، اوشادا فرننڈو، لکشن سنداکن اور وشوا فرننڈو پر مشتمل ہے۔
واضح رہے کہ سری لنکا اور نیوزی لینڈ کے درمیان ٹیسٹ سیریز کا آغاز 14 اگست سے ہو گا جس کیلئے سری لنکا نے اسکواڈ کا اعلان کردیا ہے۔