پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین احسان مانی نے کہا ہے کہ پاک سری لنکا سیریزشیڈول کے مطابق ہورہی ہے،
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق احسان مانی نے کہا کہ سری لنکن ٹیم کی پاکستان آمد انتہائی خوش آئند ہے، پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی میں پی ایس ایل کابہت اہم کردارہے، امیدہےشائقین کی بڑی تعداد میچ دیکھنےآئےگی، کولمبو میں حادثے کے فوری بعد ہم نے اپنی انڈر19 ٹیم سری لنکا بھیجی تھی، کرکٹ کی بحالی میں سکیورٹی فورسز کا بہت اہم کردارہے،
واضح رہے کہ سری لنکا کی کرکٹ ٹیم دورہ پاکستان کے موقع پر 3 ٹی 20 میچوں پر مشتمل سیریز کھیلے گی جس کا آغاز 5 اکتوبر سے لاہور میں ہوگا، سری لنکن کرکٹ ٹیم کراچی میں 3 ایک روزہ میچ کھیلے گی،