مقبوضہ سری نگر میں دہائیوں پرانے مقدمہ میں گرفتار کئے گئے سینئر صحافی غلام جیلانی قادری کو ضمانت پر رہا کر دیا گیا ہے.
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سری نگر کی ایک عدالت نے ان کی ضمانت پر رہائی کے احکامات جاری کئے. انہیں گزشتہ روز نام نہاد سرچ آپریشن کے دوران رہائش گاہ پر چھاپہ کے دوران حراست میں لیا گیا تھا. غلام جیلانی قادری سری نگر سے شائع ہونے والے اُردو روزنامہ ‘آفاق ‘کے پرنٹر، پبلشر ہیں۔
بھارتی فورسز نے 62 سالہ صحافی کی گرفتاری کے دوران ان کے اہل خانہ کو بھی ہراساںکیا. عدالت نے ان کے کیس کی سماعت 31 جولائی تک مقرر کی ہے. ان کی گرفتاری نوے کی دہائی میں ایک کیس کے سلسلہ می کی گئی ہے. یہ مقدمہ 1992 میں اس وقت کیا گیا تھا جب وہ” جموں کشمیر نیوز” نام کی ایک نیوز ایجنسی چلارہے تھے.
واضح رہے کہ ان کی گرفتاری کے خلاف مقبوضہ کشمیر کی صحافتی برادری کی جانب سے شدید احتجاج کیا جارہا تھا.