بالی وڈ کے شہنشاہ اور بادشاہ شاہ رخ خان جب جب ایک ساتھ سکرین پر آئے ہیں انہوں نے کچھ نیا ہی کیاہے. ان دونوں کو ایک ساتھ دیکھنے کےکئے ان کے مداح بے تاب رہتے ہیں. تاہم ان دونوں کے مداحوں کے لئے ایک خوشخبری ہے کہ وہ ایک بار پھر ان دونوںکو ایک ساتھ دیکھ سکیں گے. شاہ رخ خان جو کہ سوشل میڈیا پر کافی متحرک رہتے ہیں اور مداحوں کے ساتھ سوال و جواب کا سیشن رکھتے ہیں ، حال ہی میں بھی انہوں نے اپنے مداحوں کے ساتھ سوال و جواب کا سیشن رکھا. اس دوران ایک مداح نے اداکار سے بگ بی کے ساتھ بڑی اسکرین پر واپسی کے متعلق سوال پوچھا تو شاہ رخ خان نے لکھا کہ اتنے برسوں بعد امیتابھ بچن کے ساتھ کام کرنا بہت زیادہ پر لطف رہا ہے۔
انہوں نے مزید انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ ”وہ امیتابھ بچن کے ساتھ شوٹنگ سے واپسی پر خود کو بہت خوش قسمت اور انسپائر محسوس کررہے تھے”۔یاد رہے کہ آخری مرتبہ شاہ رخ خان اور امیتابھ بچن کو 17 برس قبل مشہور فلم کبھی الوداع نہ کہنا میں ایک ساتھ اسکرین شیئر کرتے دیکھا گیا تھا۔ان دونوں نے ایک ساتھ فلم محبتیں میں بھی کام کا تھا.