شاہ رخ خان اپنی بیٹی سہانا کے ساتھ فلم میں نظر آئیں گے

فلم کی پری پروڈکشن کا کام شروع کیا جاچکا ہے
srk & suhana

بالی وڈ کنگ شاہ رخ خان کی بیٹی سہانا خان جو کہ زویا اختر کی نیٹ فلیکس فلم دی آرچیز سے بالی وڈ میں ڈیبیو کرنے جا رہی ہیں ان کے بارے میں‌کہا جا رہا ہے کہ اب وہ اپنے والد شاہ رخ خان کے ساتھ بھی ایک فلم میں دکھائی دیں گی، رپورٹس کے مطابق سہانا نے اگلی فلم جو سائن کی ہے اس میں‌ان کے والد شاہ رخ خان بھی ہیں. سجوئے گوش کی نئی فلم میں شاہ رخ خان کا کردار کومیو نہیں ہوگا بلکہ وہ ایک کیریکٹر کے ساتھ فلم کا حصہ بنیں گے۔نئی فلم ایک جاسوسی تھرلر ہوگی اور اس میں سوہانا خان ایک جاسوس کے مرکزی کردار میں نظر آئیں گی جبکہ ان کے ہینڈلر کا کردار شاہ رخ خان کریں گے۔

”فلم کی پری پروڈکشن کا کام شروع کیا جاچکا ہے ”جبکہ دیگر کاسٹ اور ریلیز کے حوالے سے نئی معلومات جلد سامنے آنے کی توقع ہے۔سہانا خان کا اس حوالے سے کہنا ہےکہ میں بہت خوش ہوں کہ والد کے ساتھ کام کرنے کا موقع میسر آرہا ہے. امید ہے شائقین ہم باپ بیٹی کو ایک ساتھ دیکھ کر نہ صرف خوش ہوں گے بلکہ ہماری فلم کو پذیرائی بھی دیں گے.

میرے والد ویوین رچرڈز نے میرے لئے بینک بیلنس نہیں چھوڑا مسابا

شاہد کپور نے فوٹوگرافرز کو ڈانٹ پلا دی

میری اور زینب کی منگنی نہیں ہوئی ہم اچھے دوست ہیں اسامہ خان

Comments are closed.