اداکار سلمان خان اور شاہ رخ خان دونوں کی جوڑی کو ایک ساتھ بہت سراہا جاتا ہے دونوں نے ایک ساتھ کچھ کچھ ہوتا ہے اور کرن ارجن جیسی فلموں میں کام کیا. حال ہی میں شاہ رخ خان کی فلم پٹھان ریلیز ہوئی جس میں سلمان خان کا ایک چھوٹا سا کر دار دکھایا گیا شائقین نے دونوں کو ایک بار پھر بہت سراہا. اب تازہ اطالاعات یہ ہیں کہ شاہ رخ خان اور سلمان خان ایک ساتھ فلم ٹائیگر بمقابلہ پٹھان میں دکھائی دیں گے. اس فلم کی شوٹنگ اگلے سال جنوری میں شروع ہو گی . فلم کی دیگر کاسٹ ڈائریکٹر اور پرڈیوسر کا نام مخفی رکھا گیا ہے لیکن یہ بات باہر نکل آئی
ہے کہ دونوں اداکاروں کو ایک ساتھ فلم میں کاسٹ کرنےکی تیاری ہو چکی ہے اور شوٹنگ کب ہو گی یہ بھی طے کر لیا گیا ہے. دونوں سپر سٹارز کے مداح یہ خبر سن کر کافی پرجوش ہیں ، شائقن کا کہنا ہے کہ سلمان اور شاہ رخ جب بھی ایک ساتھ سکرین پر نظر آتے ہیں کوئی نئی چیز لیکر آتے ہیں. فی الحال شاہ رخ خان فلم جوان اور سلمان خان کسی کا بھائی کسی کی جان کی ریلیز کی تیاریوں میں مصروف ہیں.