بالی وڈ انڈسٹری کے بادشاہ کہلائے جانے والے فنکار شاہ رخ خان کے مداح صرف بھارت میں ہی نہیں پوری دنیا میں پائے جاتے ہیں . شاہ رخ خان کے حصے میں جو شہرت آئی وہ کسی بھی فنکار کا صرف خواب ہی ہو سکتی ہے. شاہ رخ خان نے اپنے ہر پراجیکٹ کے ساتھ ثابت کیا کہ وہ نمبر ون اداکار ہیں. شاہ رخ خان کو بھارتی حکومت ان کی خدمات کے اعتراف میں پدما شری ایوارڈ سے نواز چکی ہے. شاہ رخ خان کے اعزاز میں برج خلیفہ کئی بار روشن ہو چکا ہے. دو نومبر کو شاہ رخ خان کی سالگرہ تھی 57 ویں سالگرہ کے موقع پر شاہ رخ خان کے لئے برج خلیفہ روشن ہو گیا. برج خلیفہ کی روشنیوں میں شاہ رخ خان کو ہیپی برتھ ڈے کہا گیا. برج خلیفہ پر شاہ رخ خان کو پٹھان کہہ کر بلایا گیا اور لکھا گیا ہیپی برتھ ڈے
پٹھان. شاہ رخ خان کو دنیا بھر سے ان کے مداحوں نے سالگرہ کی مبارکباد دی، کنگ خان نے ان سب کا شکریہ ادا کیا اور اپنے گھر کے باہر آکر اپنے مداحوں کو ہاتھ ہلایا . ان کے مداح ان کی سالگرہ کے موقع پر ان کے گھر کے باہر کھڑے تھے ، شاہ رخ خان ہر سال اپنے مداحوں کو ہاتھ ہلا کر خوشی کا اظہار کرتے ہیں.