بالی وڈ کے کنگ شاہ رخ خان کی فلم ”جوان ” نے کامیابی کے نئے ریکارڈز قائم کر دئیے ہیں.اس فلم میں شاہ رخ خان نے کام کرنے کا معاوضہ کتنا لیا ہے جان کر رہ جائیں گے آپ حیران. شاہ رخ خان نے اس فلم میںکام کرنے کا معاوضہ ایک ارب روپے لیا ہے اس کے علاوہ اس فلم کی کل کمائی کا ساٹھ فیصد بھی ان کو دیا جائیگا. اس فلم نے جیسا کہ باکس آفس پر دھوم مچا دی ہے ، صرف پہلے ہی دن اس نے 65 کروڑ روپے کا بزنس کیا ہے. دیپیکا پڈوکون جنہوں نے اس فلم میںنہایت ہی مختصر کردار کیا ہے اس کے لئے ان کو 15 کروڑ روپے ادا کئے گئے ہیں.
”فلم کی دیگر کاسٹ میں اداکارہ پریامانی بھی شامل ہیں” ان کو اس فلم میں کام کرنے کا معاوضہ 2کروڑ بھارتی روپے بطور معاوضہ وصول کیے گئے. فلم جوان کی دیگر کاسٹ میں نائنتھارا، وجے سیتھوپاتھی، ثانیہ ملہوترا اور سنیل گروور شامل ہیں۔ یاد رہے کہ جوان فلم میں شاہ رخ خان نے سر کے بال منڈوائے ہیں، فلم میں ان کا کردار بھی روٹین سے ہٹ کر ہے. شائقین نے کنگ خان کے فلم میں کردار اور اوتار کو بہت پسند کیا ہے.