بالی وڈ‌کے اداکار شاہ رخ خان جو کہ عالمی سطح پر شہرت رکھتے ہیں انہوں نے ایک اور اعزاز اپنے نام کر لیا ہے. جی ہاں شاہ رخ خان نے با اثر ترین عالمی شخصیت کا ٹائٹل اپنے نام کرلیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق امریکی جریدے ٹائم کی جانب سے عالمی با اثر شخصیات کے انتخاب کے لیے کروائے گئے سروے میں بالی وڈ کے میگا اسٹار شاہ رخ خان نے سب سے زیادہ ووٹ لے کر2023 کی با اثر ترین عالمی شخصیت کا ٹائٹل جیت لیا۔ شاہ رخ خان نے اس سروے میں 12 لاکھ ووٹوں میں سے چار فیصد ھاصل کئے . کنگ خان نے اسٹار فٹ بالر لائنل میسی، ایتھیلیٹ سیرینا ولیمز، برطانوی شہزادے ہیری سمیت دیگر مشہور شخصیات کو پیچھے چھوڑ دیا ہے. شاہ رخ خان کے مداح ان کی

اس کامیابی پر بہت زیادہ خوش ہیں. سوشل میڈیا پر شاہ رخ خان کو ان کے مداحوں نے مبارکبادیں بھی دیں. واضح رہے کہ شاہ رخ خان ہندوستان کے وہ فنکار ہے جسے دنیا بھر میں پسند کیا جاتا ہے اور ان کی عالمی حیثیت بطور اداکار تسلیم کی جاتی ہے. شاہ رخ خان کی اس سال فلم پٹھان نے بھی پوری دنیا میں ریکارڈ توڑ کامیابی حاصل کی ہے.

Shares: