بالی وڈ کی متنازعہ شخصیت عرفی جاوید نے حال ہی میںمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ فلم پٹھان دیکھنے کی خواہش ہے مصروفیت کی وجہ سے ابھی تک دیکھ نہیں سکی ، لیکن اگلے چند دن میں فلم ضرور دیکھنے جائوں گی . شاہ رخ خان میرے پسندیدہ اداکارہ ہیں ، میں ان کی بہت بڑی مداح ہوں انکو بہت زیادہ پسند کرتی ہوں، یہاں تک کہ اگر شاہ رخ خان مجھے اپنی دوسری بیوی بنا لیں تو مجھے اعتراض نہیں ہے. شاہ رخ خان اگر مجھ سے دوسری شادی کرناچاہیں تو میں تیار ہوں. انہوں نے کہا کہ شاہ رخ خان کے بہت سارے مداح ہیں لیکن میں ان سے بے حد محبت کرتی ہوں. یوں عرفی جاوید نے شاہ رخ خان کو دوسری شادی کی پیشکش کر دی ہے. یاد رہے کہ عرفی جاوید اپنی بولڈ ڈریسنگ کی وجہ سے تنقید
کا نشانہ بنی رہتی ہیں اور وہ تنقید کرنے والوں کو جوتے کی نوک پر رکھتی ہیں ، عرفی متعدد مرتبہ کہہ چکی ہیں کہ وہ کسی سے نہیں ڈرتی ، جس کو جو سوچنا ہے سوچے میرا تو جو دل کرے گا میں وہی کروں گی اور اپنی من پسند ڈریسنگ کروں گی . دوسری طرف انہیں کئی مرتبہ جان سے مار دینے کی دھمکیاں بھی دی جا چکی ہیں لیکن وہ ان کی پرواہ کئے بغیر بولڈ ڈریسنگ کرتی ہیں.