بالی وڈ کے بادشاہ شاہ رخ خان 2 نومبر کو 57 برس کے ہو گئے. ان کے مداحوں کے لیے یہ واقعی ایک بڑا دن تھا۔ وہ پیدائشی طور پر اسٹار نہیں تھے لیکن ان کی محنت اور اپنے کام کے تئیں پختہ عزم نے انہیں بالی وڈ فلم انڈسٹری میں ایک میگا اسٹار بنا دیا ہے۔ 30 سال پر محیط کیریئر کے ساتھ، فلم انڈسٹری میں ان کی شمولیت کو محض چند الفاظ میں قلمبند نہیں کیا جا سکتا۔ہم آپ کو بتاتے ہیں کہ شاہ رخ خان نے اپنے مداحوں کے ساتھ اپنی سالگرہ کیسے منائی . جیسے ہی گھڑی میں آدھی رات کے 12 بج رہے تھے، شاہ رخ خان نے اپنی رہائش گاہ منت سے اپنے مداحوں اور خیر

خواہوں کو ہاتھ ہلا کر مبارکباد دی۔شاید کم لوگ یہ جانتے ہیں کہ شاہ رخ خان اپنی سالگرہ کے کے موقع پر خصوصی طور پر اپنے گھر منت کے باہر آکر اپنے مداحوں کو ہاتھ ہلا کر جواب دیتے ہیں اور خوش آمدید کہتے ہیں. اس کے بعد انہوں نے اپنی آنے والی فلم پٹھان کا ٹیزر جاری کرکے شائقین کے دل جیت لئے.اسکے بعد اگلے دن انہوں نے ممبئ میں ایک تقریب میں شرکت کی اور وہاں انہوں نے اپنے مشہور گانے ‘چھئیا چھئیا’ پر رقص کرکے سب کو حیران کر دیا اور بعد اذاں کیک بھی کاٹا. کرن جوہر نے شاہ رخ خان کو سالگرہ کی خصوصی مبارکباد دی .

Shares: