گوری نے انٹرئیر ڈیزائننگ کا کام کس مجبوری میں شروع کیا شاہ رخ نے بتا دیا

بالی وڈ کے کنگ کہلائے جانے والے شاہ رخ خان نے ھال ہی میں‌کہا ہے کہ میری اہلیہ گوری نے انٹیرئیر ڈیزائنگ کا کام ایک مجبوری میں شروع کیا ، اور وہ مجبوری تھی کہ میں نے منت گھر خرید لیا پہلے اسکو خریدنے کے لئے میرے پاس پیسے نہیں تھے ، پیسے جوڑ کر اسے خریدا تو اب میرے پاس اس گھر کو سجانے کےلئے پیسے نہیں تھے ، میں‌ نے گوری خان سے کہا کہ تم گھر کوسجائو، انہوں نے پیسے نہ ہونے کے باوجود کم بجٹ میں گھر کو ڈیزائن کیا. بس یہ وہ مجبوری تھی کہ انہوں‌نے انٹیرئیر ڈیزائننگ کا کام شروع کیا، اس کے بعد انہوں‌نے اس کام کو اپنا

پروفیشن بنا لیا ، گوری نے انٹیرئیر ٍڈیزائننگ کا کورس نہیں کیا نہ ہی اس ھوالے سے اسکی کوئی تعلیم ہے لیکن اس نے کمال مہارت کے ساتھ یہ کام شروع کیا ہے. اور اس کا کام دیکھ کر ہرکوئی حیران رہ جاتا ہے. شاہ رخ خان نے کہا کہ منت کو خریدنا میرا خواب تھا اور ممبی جیسے شہر میں گھر خریدنا آسان نہیں تھا.لیکن اوپر والے کی رحمت سے میں نے گھر بھی خریدا اور میرے گھر میں وہ سب کچھ ہے جو ہوناچاہیے. انہوں نے کہا کہ میں اپنے مداھوں کا بہت شکر گزار ہوں کہ وہ مجھے تین دہائیوں کے بعد بھی پیار دیتے ہیں.

Comments are closed.