بالی وڈ کے کنگ شاہ رخ خان ڈان تھری میں کام نہیں کریں گے اس چیز کی تصدیق خود ڈائریکٹر فرحان اختر نے کر دی ہے ، انہوں نے کہا ہے کہ اس بار رنویر سنگھ ڈان کے روپ میںنظر آئیں گے. ہدایتکار ڈان تھری کا ٹیزر جا ری کیا ہے جس کو بہت زیادہ پذیرائی نہیںمل رہی کیونکہ ٹویٹر پرNO SRK NO DON کا ٹرینڈ چلا ہے، اور سوشل میڈیا صارفین نے فرحان اختر کو دھمکی دی ہے کہ ہم اس فلم کا بائیکاٹ کریں گے. دوسری طرف فرحان اختر کا کہنا ہےکہ جب میں نے شاہ رخ خان کو 2006 میں ڈان کے روپ میںلیا تھا تو اس وقت بھی تنقید کا سامنا کرنا پڑا تھا.
”لوگوں نے کہا تھا کہ کہاں امیتابھ بچن اور کہاں شاہ رخ خان ، ہم ڈان کو قبول نہیں کریں گے ” لیکن میں نے پورے اعتماد کے ساتھ فلم بنائی اور پھر جو کامیابی اس کے حصے میںآئی وہ بتانے کی ضرورت نہیں ہے . انہوں نے کہا کہ ابھی اگر رنویر کو بطور ڈان قبول نہیں کیا جا رہا تو کوئی بات نہیں فلم ریلیز ہوگی تو رنویر سنگھ کو بطور ضرور ڈان قبول کیا جائیگا. یاد رہے کہ فلم ڈان 1978 میں پہلی بار بنی امیتابھ نے ڈان کا کردار کیا ، اس کے بعد 2006 اور 2011 میں بنی دونوں میں شاہ رخ خان نے بطور ڈان کا کردار کیا اب دیکھنا یہ ہے کہ رنویر ڈان کے کردار کے ساتھ کتنا انصاف کر پاتے ہیں .